Brailvi Books

قسط 16: توبہ پر اِستِقامَت کا طریقہ
9 - 24
	میرے بارے میں کچھ کہہ رہے ہیں اس لیے اس کی مُمانَعت ہے ۔ نیز ایسے موقع پر کانا پُھوسی کرنے سے تیسرا شخص اِحساسِ مَحرومی کا  بھی شکار ہو گا کہ یار جب دیکھو آپس میں  کانا پُھوسی کرتے ہیں، میرے اوپر اِعتماد نہیں کرتے اور مجھ سے باتیں چھپاتے ہیں۔ (1) محفل کے آداب کے بھی یہ مُناسِب معلوم نہیں ہوتا کہ بندہ بار بار آپس میں کانا پُھوسیاں کرتا رہے ۔ اِسی طرح اِشاروں میں گفتگو کرنا یہ بھی  دُرُست نہیں ہے ۔ بعض اَوقات یہ بھی ہوتا ہے کہ کچھ لوگ محفل  میں اپنی  زبان میں گفتگو شروع  کر دیتے ہیں اور پاس بیٹھے  دوسرے لوگوں کو کچھ سمجھ  نہیں آ رہا ہوتا جس کے باعِث انہیں  تَشوِیش کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ لہٰذا بہتر یہی ہے کہ جب کسی مَجلس یا  محفل میں بیٹھیں تو اُسی زبان میں گفتگو کریں جسے سب سمجھتے ہوں اور بِلَاضَرورت کسی اور زبان میں گفتگو کرنے سے بچیں ۔ ضَرورت بھی ایسی ہو کہ جس کے بغیر چارہ نہ ہو، نہ یہ کہ  اپنی زبان



________________________________
1 -    بِلا ضَرورت کسی کی موجودگی میں اس کی اِجازت کے بغیر خُفیہ مشورہ کرنا مکروہِ تحریمی ہے ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اِس طرح مشورہ کرنے سے تیسرے شخص کو اِیذا  ہو گی اور یہ تَشوِیش میں مبتلا ہو گا کہ شاید یہ لوگ میری غیبت کر رہے ہیں یا مجھ پر بہتان لگا رہے ہیں یا مجھے اِس قابل ہی نہیں سمجھتے یا مجھے نقصان پہنچانا چاہتے ہیں وغیرہ۔ (الحدیقة الندية، النوع الخامس والخمسون من الانواع الستین... الخ ، ۲ / ۳۵۵ پشاور)رسولِ اکرم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: جب تین شخص ایک جگہ ہوں تو دوشخص تیسرے کو چھوڑ کر چپکے چپکے باتیں نہ کریں یہاں تک کہ مجلس میں بہت سے لوگ نہ آ جائیں، یہ اس وجہ سے ہے کہ اس تیسرے کو رَنج پہنچے گا۔ (بخاری، کتاب الاستئذان ، باب اذا  کانوا اکثر من ثلاثة...الخ، ۴ / ۱۸۵، حدیث: ۶۲۹۰ دار الکتب العلمية بیروت)