Brailvi Books

قسط 16: توبہ پر اِستِقامَت کا طریقہ
8 - 24
کِرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ  وَالسَّلَام  اور اَولیائے کِرامرَحِمَہُمُ اللّٰہُ  السَّلَام دُور ہوتے ہیں اِس لیے انہیں نہیں پکار  سکتے کیونکہ قبرستان تو مىلوں مىل تک پھىلے ہوتے ہىں، جب کوئی بندہ اىک جگہ کھڑے ہو کر آہستہ آواز سے يَا اَهْلَ الْقُبُوْر!  کہتا ہے تو اللہپاک مىلوں میل دور، مَنوں مٹى تَلے دَفن قبر والوں تک اس کی آواز پہنچا دیتا ہے تو بالکل اِسی طرح وہى ربّ سىنکڑوں ہزاروں مىل دور تشرىف فرما اَنبیائے کِرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ  وَالسَّلَام اور اَولیائے کِرامرَحِمَہُمُ اللّٰہُ  السَّلَام کو بھى پکارنے والوں کی آواز پہنچا دیتا ہے لہٰذا وَساوِس میں آنے کے بجائے اللہ پاک کی قدرت پر یقین رکھنا چاہیے ۔ اللہ پاک چاہے تو بندہ دُور کی آواز بھی سُن لیتا ہے اور نہ چاہے تو سامنے بىٹھا بندہ بھی بہرہ ہونے کے سبب آواز سُن نہیں پاتا۔ (1) 
محفل میں کانا پُھوسی کرنا کیسا؟
سُوال: بعض اَفراد محفل مىں بىٹھ کر ایک دوسرے سے کانا پُھوسی کرتے رہتے ہیں، اِس حوالے سے کچھ مَدَنى پھول اِرشاد فرما دیجیے ۔ 
جواب: موقع کی مُناسَبَت  سے ہی کانا پُھوسی کے بارے میں کچھ کہا جا سکتا ہے  مثلاً کسی محفل میں اگر تین اَفراد ہیں اور اُن میں سے دو کانا پُھوسی کریں تو اس سے تیسرے کو اِیذا پہنچ سکتی ہے اور اُس کے ذہن میں یہ آ سکتا ہے کہ شاید یہ 



________________________________
1 -    مزید معلومات حاصِل کرنے کے لیے   دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارے مکتبۃُ المدینہ کے  مطبوعہ رِسالے فیضانِ مَدَنی مذاکرہ قسط 25  ” اَنبیا و اولیا کو پُکارنا کیسا؟ “  کا مُطالعہ کیجیے ۔ (شعبہ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ )