توبہ پر اِستقامَت کا طریقہ
سُوال : گناہوں سے بچنے کى کوشش کرتا ہوں پھر دوبارہ مبتلا ہوجاتا ہوں۔ بَرائے کرم گناہوں سے بچنے اور توبہ پر اِستقامَت پانے کا طریقہ بیان فرما دیجیے ۔ (سوشل میڈیا کا سُوال)
جواب: سچى توبہ کرنے کے ساتھ پکا عہد کرىں کہ آئندہ گناہ نہیں کروں گا۔ توبہ کا جو طریقہ ہے اس کے مُطابق توبہ کریں مثلا ً توبہ مىں اُس گناہ کا تذکرہ ہو جس سے توبہ کرنی ہے ، دِل میں ندامت و شرمندگی بھى ہو، افسوس کى کىفىت ہو کہ ىہ مىں نے کىا کر دىا ہے اور پھر توبہ میں Final Decision (یعنی حتمی فیصلہ) ہو کہ اب آئندہ ىہ گناہ مىں نے کرنا ہى نہىں ہے تب جا کر یہ سچی توبہ کہلائے گی۔ اگر توبہ کرتے وقت گناہ چھوڑنے کا اِرادہ متزلزِل ہو کہ چلو گناہ سے بچنے کی کوشش کر کے دیکھ لیتا ہوں ، نہ بچ پایا تو دوبارہ سِہ بارہ توبہ کر لوں گا تو یہ توبہ نہیں۔ لہٰذا توبہ کرنے کا Final Decision (یعنی حتمی فیصلہ) ہو کہ بس اب میں گناہ نہیں کروں گا اور پھر بچنے کی پوری کوشش بھی کی جائے جب جا کر اس کا اَثر ظاہر ہو گا اور گناہوں سے بچنے میں کامیابی ملے گی۔ اگر پھر بھی گناہ سرزد ہو گىا تو اِسى طریقے سے پھر توبہ کی جائے ۔
توبہ پر اِستقامَت کا وَظیفہ
توبہ پر اِستقامَت پانے کے لیے وَظائِف بھی پڑھتے رہیں۔ روزانہ صبح (آدھی