Brailvi Books

قسط 16: توبہ پر اِستِقامَت کا طریقہ
24 - 24
 کے بعد سے اب تک جان بوجھ کر کچھ کھایا پیا نہ ہو۔ (1) 
(اِس موقع پر جانشینِ امیرِ اہلسنَّت نے نذرِ مُعَیَّن اور نذرِ غیرِ مُعَیَّن کی مثالیں بیان کرتے ہوئے  فرمایا کہ )نذرِ غیرِ معین کی مثال یہ ہے جیسے کسی نے مَنَّت مانی کہ میں رَجَبُ المرجب میں تین روزے رکھوں گا اور کوئی دِن مُعَیَّن نہیں کیا تو رَجب کے کوئی سے بھی تین دِنوں میں روزے رکھ سکتا ہے لیکن اس کے لیے صبح صادق سے پہلے پہلے نیت کرنا ضَروری ہے ۔ اور اگر کسی نے دِن مُعَیَّن کر کے مَنَّت مانی جیسے کہا کہ میں 25، 26 اور 27 رَجبُ المُرَجَّب کے روزے رکھوں گا  تو اس میں صبح صادق سے لیکر نِصفُ النَّہار شَرعی سے پہلے تک نیت کرنے کی گنجائش ہے اور دِن میں نیت کرتے وقت یہی نیت ہو کہ میں صبح صادق سے روزہ دار ہوں۔ (2) 
٭…٭…٭…٭
پہلے تولو بعد میں بولو
          عبدُ اللہ بِن مُعاوِیہ بن جعفر کہتے ہیں: (۱)اے انسان!کبھی کوئی بات مَت کر کیونکہ تو نہیں جانتا کہ کون سی بات تجھے عیب دار کر دے (۲)خاموشی کو مَضبوطی سے تھام لے کیونکہ خاموشی میں بڑی حکمت ہے اور اگر بولنا ہی ہو تو پہلے تول پھر بول(۳)جب لوگ ایسی بحث میں لگ جائیں جس سے تجھے کوئی سروکار (یعنی تعلُّق)نہ ہو تو کنارہ کر لے (یعنی وہاں سے ہٹ جا)۔ 
(حُسْنُ السَّمْت  فِی الصَّمْت، ص۴۸، رقم: ۱۱۷ دار الکتب العلمیة بیروت)


________________________________
1 -    بہار شریعت، ۱ / ۹۶۷، حصہ: ۵ ماخوذاً
2 -    بہار شریعت، ۱ / ۹۶۸، حصہ: ۵ ماخوذاً