Brailvi Books

قسط 16: توبہ پر اِستِقامَت کا طریقہ
22 - 24
	 صورت میں ہوتے  ہیں وہ اس راستے پر نہیں جا سکتے ۔ اگر کسی کو معلوم ہی نہ ہو اور نہ ہی کسی قسم کا شک و شُبہ ہو کہ قبرستان میں قبروں کے نشانات ختم کر کے راستہ بنایا گیا ہے تو اب جانے میں حَرج نہیں۔  
کسی کام میں نیت کرنا کب مُفید ہوتا ہے ؟
سُوال: نیک کام کرنے کے دَوران یا نیک کام کرنے کے بعد نیت کر سکتے ہیں۔ (سوشل میڈیا  کا سُوال) 
جواب: جب نیک کام مکمل کرلیا تو اب نیت کا محل ہی باقی نہ رہا لہٰذا اب نیت نہیں کر سکتے ۔ ہاں! اگر کوئی نیک کام کر رہا ہے اور وہ ابھی ختم نہیں کیا تو دیکھا جائے گا کہ وہ کس قسم کا کام ہے ، کیونکہ بعض کاموں کو شروع کرنے کے بعد نیت کرنا دُرُست ہے بعض میں نہیں۔ مثلاً کوئی شخص کھانا کھا رہا ہے جو ایک مُباح(یعنی جائز) کام ہے لیکن قیامت کے دِن اس کا حِساب ہو گا۔ اگر اس نے کھانا شروع کرنے سے پہلے نیت نہیں کی تو یاد آنے پر نیت کر سکتا ہے ، جو کھاچُکا وہ تو بغیر نیت کے ہی کھانا کہلائے گا مگر جو باقی بچا ہے اس میں نیت دُرُست ہو گی۔ وہ یہ نیت کر لے کہ میں عبادت پر قوت حاصِل کرنے کے لیے کھانا کھا رہا ہوں۔ 
وہ اَعمال جن میں عمل شروع کرنے سے پہلے نیت کرنی  ہوتی ہے مثلاً نماز ، نماز شروع کرنے کے  بعد نیت نہیں کی جا سکتی لہٰذا پہلے ہی نیت کرنی ہو گی۔ اِسی طرح زکوٰۃ کی اَدائیگی کا بھی مَسئلہ ہے کہ اگر کسی نے زکوٰۃ کی رَقم دیتے وقت