Brailvi Books

قسط 16: توبہ پر اِستِقامَت کا طریقہ
17 - 24
	 جو آپ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ پڑھا کرتے تھے ۔ آپ کے شہزادے حُجَّةُ الْاِسْلَام مولانا حامِد رضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْحَنَّاننے ان اَوراد و وَظائِف کو  جمع کیا ہے ۔ اِس رِسالے کو  پڑھنے کی تَرغیب اِس لیے دِلائی گئی ہے تاکہ اسلامى بھائىوں اور اسلامى بہنوں کو اِن اَوراد و وَظائِف کا  پتا چلے اور وہ  اپنى اپنى سہولت  کے مُطابق اس مىں سے کچھ اَوراد و وَظائِف مُنتخب کر لىں اور آئندہ اس میں سے کچھ نہ کچھ اَوراد پڑھتے رہیں۔ جو  پڑھ نہیں  سکتے وہ  بولتا رِسالہ بھی سُن  سکتے ہیں لیکن پڑھنے کا فائدہ اپنی جگہ پر ہے ۔ عربی بھی ساتھ ساتھ پڑھی جائے اِنْ شَآءَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ اِس کی بَرکتیں حاصِل ہوں گی۔ اَلبتہ جو صحیح نہیں پڑھ سکتا وہ صِرف سُننے پر ہی اِکتفا کرے ۔ (شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنَّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اس رِسالے کو پڑھنے والوں اور  والیوں کو جو دُعا  دی ہے وہ یہ ہے : ) یَااللہ!جو کوئی یہ رِسالہ اَلْوَظِیْفَۃُ الْکَرِیْمَۃ صفحہ 12سے صفحہ 38 تک پڑھ ىا سُن لے دونوں جہانوں کى بھلائىاں اس کا مُقَدَّر کر دے ۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم 
خَزاں پھٹک نہ سکے پاس، دے بہار اىسى
                                 رہے حىات کا گلشن ہرا بھرا ىارب	(وسائلِ بخشش)
جنَّت میں جِسم پر بال نہیں ہوں گے 
سُوال:  کىا جنَّت مىں جِسم پر بال نہىں ہوں گے ؟ 
جواب: جنَّت مىں صِرف سَر، پَلکوں اوربَھنووں کے بال ہوں گے ، اِس کے عِلاوہ