Brailvi Books

قسط 16: توبہ پر اِستِقامَت کا طریقہ
16 - 24
	نہىں دى تھى لىکن مىں آىا تھا، باپو شریف تو  مىرے ساتھ ہوتے تھے اور  مىں واقعی اِن کو دَعوت دینا بھول گىا تھا اور اگر باپو شریف نہ آتے تو مجھے مَحسُوس  ہوتا کہ باپو نہیں آئے ۔ اِس طرح بہت قریبی آدمی ہو تو بغیر بُلائے اُس کے یہاں جانے میں گنجائش رہتی ہے اور جانا مُفید بھی ہوتا ہے لیکن ایسی دَعوت میں جانے یا نہ جانے کا فیصلہ کرنے میں نفس کا عمل دَخل نہ  ہو ورنہ یہ گُل کِھلائے گا، بھول کروائے گا اور گناہ میں پھنسوائے گا۔ یاد رَکھیے !نفس کی راہ نمائی بڑی خطرناک ہوتی ہے کہیں ایسا نہ ہو کہ مالدار کو اچھا لگانے کے لیے تو چلے جائیں اور غریب دَعوت  دے تب بھی نہ جائیں ۔  
اَلْوَظِیْفَۃُ الْکَرِیْمَۃ پڑھنے کی تَرغیب
سُوال: اس ہفتے (۱۸صَفَرُ الْمُظَفَّر ۱۴۴۰؁ ھ بمطابق ۲۷ اکتوبر 2018) مُطالعہ کرنے کے لىے رِسالہ اَلْوَظِیْفَۃُ الْکَرِیْمَۃ پڑھنے کا اِعلان ہوا ہے ، اِس رِسالے  مىں عربى مىں وَظائِف، ان کے تَراجم اور فَضائِل تحرىر ہىں، اىک تعداد پڑھنے والوں اور والىوں کى اىسى بھى ہوتى ہے جو ىہ وَظائِف دُرُست نہىں پڑھ سکتى اب اىسوں کو کىا کرنا چاہىے ؟کىا صرف اُردو پڑھنے سے رِسالہ پڑھنا شمار کر لىا جائے گا ىا ایسوں  کے لىے آپ آڈىو سُننے کى تاکىد فرماتے ہىں؟
جواب: جو دُرُست وَظائِف نہیں پڑھ سکتے انہیں آڈىو سُن لىنى چاہىے ۔ اَلْوَظِیْفَۃُ الْکَرِیْمَۃ ىہ مىرے آقا اعلىٰ حضرت  عَلَیْہِ رَحْمَۃُرَبِّ الْعِزَّتکے اُن اَوراد و وَظائِف  کا مَجمُوعہ ہے