Brailvi Books

قسط 16: توبہ پر اِستِقامَت کا طریقہ
14 - 24
ہے ! ایسے لوگوں کو اِس طرح کرنے سے توبہ کے تقاضے  پورے کرتے  ہوئے توبہ  کرنی  ہو گی۔ ایسوں کو اب معافی مانگتے ہوئے بھی شَرم آئے گی کہ یہ کس طرح کہیں ہم بغیر دَعوت کے گُھس گئے تھے مگر انہیں مُعافی مانگنی پڑے گی اور جتنا کھایا اس کی رَقم دَعوت کرنے والے کو دینی پڑے گی۔ ہاں!اگر وہ معاف کر دے تو یہ الگ بات ہے ۔ 
گھریلو نیاز میں بھی   بغیر دَعوت کے نہ جایا جائے 
 یاد رَکھیے !اگر کسى نے نىاز کا کھانا  بنایا مگر وہ گھرىلو نیاز ہے عوامى نہىں ہے تو اس مىں بھی اگر کوئی   بغىر دَعوت کے جائے  گا تو گنہگار ہو گا۔ ایسا نہیں کہ نیاز کے  کھانے پر سب کا حَق ہو گیا بلکہ جس نے نیاز کی وہ اس کھانے  کا مالِک ہے جسے چاہے کِھلائے اور جسے چاہے نہ کِھلائے ۔ بعض اوقات لوگ اِس پر تَنقىد بھى کرتے ہىں کہ نىاز کے کھانے سے منع کیوں کیا  ہے ؟ حالانکہ نیاز کرنے والے اِس سے  منع کر  سکتے ہیں کیونکہ  وہ اِس کھانے کے مالِک ہیں۔ اِسی طرح  اگر کوئی حج سے واپس آىا اور اپنے ساتھ مدىنے کى کھجورىں بھی لایا تو اب اگر کسی نے اُس سے کھجوریں  مانگىں  کہ مجھے  کھجور کا پىکٹ دے دو اور اس نے نہیں دیا تو اسے منع کرنے کا حق ہے کیونکہ وہ اس کا مالِک ہے ۔ اب کوئی یہ کہتا پھرے کہ اس نے مدینے کی کھجوریں دینے سے منع کر دیا ہے تو یہ اگر غیبت کی صورت بن گئی تو اِس طرح کہنے والا پھنس جائے  گا۔