حَرج نہیں مگر جب مجلس میں کریں گے تو دوسروں کو تَشوِیش ہو سکتی ہے کہ یہ باپ بیٹے کیا باتیں کر رہے ہیں؟بعض اوقات ایک دو لفظ دوسری زبان کے بولے جاتے ہیں جس سے دوسروں کو تَشوِیش کم ہوتی ہے اور جو بولا جائے انہیں اس کا اَندازہ ہو جاتا ہے جیسے بچے کو بُلانے کے لیے ہاتھ سے اِشارہ کرنے کے ساتھ ساتھ میمنی زبان میں کہا ” اِڈاں اَچ “ تو اب دوسری زبان والے بھی سمجھ جائیں گے کہ بچے کو بُلایا جا رہا ہے ، اِس طرح کی باتیں Sign Language (یعنی اِشاروں میں کی جانے والی باتوں) میں شامل ہیں جن کا اُردو، پنجابی اور میمنی سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔
بغیر دعوت کے محفل یا ولیمے میں شِرکت کرنے کا حکم
سُوال : بغىر دعوت کے کسى کى محفل ىا ولىمے مىں جانا اور کھانا پینا کىسا ہے ؟
جواب: محفل اور ولیمہ دونوں الگ الگ چیزیں ہیں۔ عام مَحافل ہوتى ہىں تو ان مىں اِنتظار کیا جاتا ہے کہ لوگ آئىں اور ایسا لگتا ہے کہ کھانے کى تَرکىب بھى اس لىے کی جاتی ہو گی کہ اِس بہانے لوگ آ جائىں اور ہمارى محفل کامىاب ہو جائے ۔ ہمارے ىہاں کامىابى کا Concept(یعنی تَصَوُّر)عوام زیادہ جمع کر لینے پر ہے حالانکہ حقىقت مىں کامیابی عوام زیادہ جمع کر لینے پر نہیں بلکہ اِخلاص پر ہے ۔ اِجتماع کی کامىابى کا پتا تو مَرنے کے بعد چلے گا کہ کامیاب ہوا تھا یانہیں؟ اِخلاص کے ساتھ اِجتماع کیا تھا یا لوگوں کو دِکھانے ، اپنی وا ہ وا کروانے یا کسی اور