Brailvi Books

قسط 16: توبہ پر اِستِقامَت کا طریقہ
1 - 24
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ط
توبہ پر اِستِقامَت کا طریقہ (1)
شیطان لاکھ سُستی دِلائے یہ رِسالہ(۲۵صَفحات) مکمل پڑھ لیجیے اِنْ  شَآءَ اللّٰہ  عَزَّ وَجَلَّ   معلومات کا اَنمول خزانہ  ہاتھ آئے  گا۔ 
دُرُود شریف کی فضیلت
فرمانِ مصطفے ٰ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم ہے : جس نے دِن اور رات مىں مىرى طرف شوق اور محبت کى وجہ سے تىن تىن بار دُرُودِ پاک پڑھا ، اللہ پاک پر حَق ہے کہ وہ اُس کے اُس دِن اور اُس رات کے گناہ بخش دے ۔ (2)        
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!	 صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
پتنگ بازی کا حکم اور اِس کے نُقصانات
سُوال : پتنگ اُڑانے کا شوق بچوں کے ساتھ ساتھ بڑوں مىں بھى پاىا جاتا ہے اور ىہ شوق بسااوقات موت کا سبب بھى بن جاتا ہے ۔ پچھلے دِنوں (22 اکتوبر 2018ء کو) بابُ المدینہ(کراچی) میں ایک اسلامى بھائى پتنگ کى ڈور گردن میں پھرنے 



________________________________
1 -    یہ رِسالہ ۱۸صَفَرُ الْمُظَفَّر ۱۴۴۰؁ھ بمطابق 27 اکتوبر 2018 کو عالمی مَدَنی مَرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ (کراچی) میں ہونے والے مَدَنی مذاکرے کا تحریری گلدستہ ہے ، جسے اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَّۃ کے شعبے ’’ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ‘‘نے مُرتَّب کیا ہے ۔ (شعبہ فیضانِ  مَدَنی مذاکرہ)      
2 -    مُعْجمِ کبیر، قیس بن عائد ابو کاھل، ۱۸ / ۳۶۲، حدیث: ۹۲۸ دار احیاء التراث العربی بیروت