Brailvi Books

قسط 38:امام مالِک کا عشقِ رَسُول
9 - 17
پہنچا  تو آپ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا نے کیا کہاتھا؟
جواب:جب پیارے آقا،مکی مَدَنی مصطفےٰصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے حضرتِ سَیِّدَتنا مىمونہ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا  کو نکاح کا پىغام بھىجا تو اُس وقت  آپ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا اُونٹ پر سُوار تھیں اور  ىہ خوشخبرى پا کر کہنے لگیں :اُونٹ اور جو اس پر ہے اللہپاک اور اُس کے رَسُول صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کا ہے۔ اِس موقع پر اللہ پاک نے ىہ آىتِ مُبارَکہ نازل فرمائی:( وَ امْرَاَةً مُّؤْمِنَةً اِنْ وَّهَبَتْ نَفْسَهَا لِلنَّبِیِّ اِنْ اَرَادَ النَّبِیُّ اَنْ یَّسْتَنْكِحَهَاۗ-خَالِصَةً لَّكَ مِنْ دُوْنِ الْمُؤْمِنِیْنَؕ   ) (پ۲۲،الاحزاب:۵۰)
 ترجمۂ کنز الایمان: اور ایمان والی عورت اگر وہ اپنی جان نبی کی نذر کرے اگر نبی اسے نکاح میں لانا چاہےیہ خاص تمہارے لئے ہے اُمَّت کے لیے نہیں۔(1)
بچوں میں سب سے پہلے کون مسلمان ہوا؟
سُوال:بچوں مىں سب سے پہلے کس نے اِسلام قبول کىا؟   
جواب:بچوں مىں سب سے پہلے اَمِیْرُ الْمُؤمِنِیْن حضرتِ سَیِّدُنا مولا مشکل کشا،عَلِیُّ الْمُرْ تَضٰی،شیرِِ خُداکَرَّمَ اللّٰہُ  وَجْہَہُ الْکَرِیْم  نے اِسلام قبول کیا۔(2)
بَدْرُالدُّجٰى  اور  شَمْسُ الضُّحٰى  کےمعنیٰ
سُوال:سلام میں”کعبے کے بَدْرُالدُّجٰى“اور ”طىبہ کے شَمْسُ الضُّحٰى“کے اَلفاظ آتے ہیں،ان کے کىا معنىٰ ہىں؟ (SMSکے ذَریعے سُوال)
جواب:بَدر کے معنىٰ ہیں:چودھوىں کا چاند، اندھىرے کو دُور کرنے والا چاند۔”کعبے کے بَدْرُالدُّجٰى “کے معنیٰ ہوئے: اندھىرا دور کرنے والے  کعبے کے چمک دار چاند۔ شَمْسُ الضُّحٰى کے معنیٰ ہیں: روشن سورج ۔سرکار صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم شَمْسُ الضُّحٰى  یعنی روشن سورج ، روشنى پھىلانے والے ہىں ۔(3)



________________________________
1 -      تفسیر قرطبی ، پ ۲۲ ، الاحزاب ، تحت الآیة:۵۰ ، الجزء:۱۴ ، ۷ / ۱۵۴ دار الفکر بیروت 
2 -       تاریخ الخلفاء ،  ص۲۶باب المدینه کراچی
3 -      شرح کلامِ رضا ، ص۹۳۸مشتاق بک کارنر مرکز الاولیا لاہور