مِعراج شریف کا واقعہ کب پیش آیا؟
سُوال:مِعراج شریف کا واقعہ کس سال پىش آىا؟
جواب:مِعراج شریف کا واقعہ نبوت کے گیارھویں سال پیش آیا۔(1)
لائقوں کی صحبت لائق کیوں نہیں بناتی؟
سُوال: نىک لوگوں کى صحبت مىں رہنے سے بندہ نىک بن جاتا ہے لىکن لائق لوگوں کى صحبت مىں رہنے سے بندہ لائق کىوں نہىں بنتا؟ ( SMS کے ذَریعے سُوال)
جواب:یہ بات Understood(طے شُدہ)ہے کہ بندہ لائق لوگوں کى صحبت مىں رہے گا تو لائق بنے گا اس لیے کہ ”اَلصُّحْبَۃُ مُؤَثِّرَۃٌ یعنی صحبت اثر رکھتى ہے۔“جو نىک لوگ ہوتے ہىں وہ لائق ہوتے ہىں اور جو نیک نہیں ہوتے تو وہ نالائق ہوتے ہىں ۔اگر نالائقوں کی صحبت میں رہے گا تو نالائقوں والی حرکتیں کرے گا۔ اگر لائق لوگوں کی صحبت میں رہے گا تو اچھے اور نىک کام کرے گا ،سلجھا ہوا اور سنجیدہ بندہ بنے گا ۔
اگر لائق سے مُراد ذہىن ہونا ہے تو ذہىن کى صحبت مىں رہ کر ذہىن بننا مشکل ہے۔اگر ہىرے کى کان مىں کوئلہ رکھ دىں گے تو کوئلہ کوئلہ ہى رہے گا۔کسی عقلمند کى صحبت سے عقل و ذہانت کا حاصِل ہو جانا ضَرورى نہىں۔ ىہ قدرت کى عطا ہےجس کو نصىب ہوجائے ورنہ تو عالِم اور جاہل کا فرق مِٹ جائے گا۔ عالِم عقلمند ہوتا ہے اور جاہل اِس کا اُلٹ ہوتا ہے۔ مفتى عام عالِم سے زىادہ عقلمند ہوتا ہے اس لیے کہ وہ عالِم سے بڑھ کر عِلم والا ہوتا ہے۔ اَنبىائے کِرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام اپنى اُمَّت مىں سب سے زىادہ عقل اور عِلم والے ہوتے ہیں۔(2)پىارے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم سارى مخلوق مىں سب سے بڑے عقلمند اور سب سے بڑے عالِم ہىں۔(3)ان کى صحبت مىں رہنے سے فىض تو ملے گا لىکن ان جىسا کوئی نہىں بن سکتا کہ
________________________________
1 - مراٰۃ المناجیح ، ۸ / ۱۳۵
2 - بہارِ شریعت، ۱ / ۳۷ ، حصہ:۱ ماخوذاً مکتبۃ المدینہ باب المدینہ کراچی
3 - الشفا ، فصل واما وفور عقله...الخ ، ۱ / ۶۶مرکز اھل سنت برکات رضا ھند- سبل الھدیٰ والرشاد ، جماع ابواب معراجه ، الباب التاسع ، ۳ / ۱۴۷ دار الكتب العلمية بيروت