دِل میں خوفِ خُدا پیدا کرنے کا طریقہ
سُوال:خوفِ خُدا ىہ ہے کہ اللہ پاک کى ناراضى،اس کی طرف سے دى جانے والى سزاؤں اور آخرت کا سوچ کر اِنسان کے دِل پر گھبراہٹ طارى ہوجائے۔ خوفِ خُدا اِنسان کے لىے عافىت کا سبب ہے اور اس سے دُورى ہلاکت مىں ڈال سکتى ہے۔ ىہ اِرشاد فرمائىے کہ بندہ اپنے دِل مىں خوفِ خُدا کىسے پىدا کرے؟
جواب:اللہپاک کا خوف دِل مىں ہونا چاہىے اور ہوتا بھى ہے البتہ کسى کے دِل مىں کم اور کسى کے دِل میں زىادہ ہوتا ہے۔ خوفِ خُدا کى اہمىت وفضیلت بندے کے سامنے جتنی زیادہ ہو گى اتنا ہى اُس کے اندر خوفِ خُدا بڑھے گا مثلاً خوفِ خُدا کى اىک فضىلت قرآنِ کرىم مىں ىہ بیان ہوئی:(وَ لِمَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهٖ جَنَّتٰنِۚ(۴۶))(پ ۲۷،الرحمٰن:۴۶) ترجمۂ کنز الایمان:”اور جو اپنے رَبّ کے حضور کھڑے ہونے سے ڈرے اس کے لئے دو جنَّتیں ہیں۔“پھر قىامت کا خوف بندے کے دِل مىں ہونا چاہىے کہ مىرے اَعمال اچھے نہیں ہىں لہٰذا مىں قىامت کے دِن کىا جواب دوں گا؟ وہ آىات جن میں قیامت کا بیان ہے اگر بندہ ان کى طرف توجہ کرے تو خوفِ خُدا پىدا ہو گا مثلاً سورۂ ىسىن شرىف کى مشہور آىت ہے:
( وَ امْتَازُوا الْیَوْمَ اَیُّهَا الْمُجْرِمُوْنَ(۵۹)) (پ ۲۳،یٰسٓ:۵۹) ترجمۂ کنز الایمان:اور آج الگ پھٹ جاؤ اے مجرمو!
اِس آیتِ کریمہ کى تفسىر مىں ہے کہ حضرتِ سَیِّدُنا آدم صَفِىُّ اللہ عَلٰی نَبِیِّنا وَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو قىامت کے روز حکم ہو گا کہ اپنى اولاد میں سے جنتىوں اور مجرموں کو الگ الگ کر دو چنانچہ حضرتِ سَیِّدُنا آدم عَلٰی نَبِیِّنا وَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام ہر ہزار مىں سے 999 مجرموں کو الگ کرىں گے ىعنى فى ہزار بس اىک جنتی ہو گا۔(1)اپنے اندر خوفِ خُدا پىدا کرنے کے لىے یہ رِوایت ایک تازىانہ ہے ۔بندہ غور کرے کہ جب اىک ہزار مىں سے 999 مجرم الگ کىے جائىں گے تو میرا کیا بنے گا؟ مىرے تو فُلاں فُلاں بُرے اَعمال اور بُری حرکتىں ہىں۔یوں بندہ اپنے اندر خوفِ خُدا پىدا کر سکتا ہے یا خوفِ خُدا بڑھا سکتا ہے۔ نیز بندہ اپنے آپ کوبے بس سمجھے جىسا کہ کوئى شخص کسى کو گن پوائنٹ پر لے لے اور کنپٹى پر بندوق رکھ دے تو اس وقت بندے کی کیا کىفىت ہو گى؟وہ 100 فیصد اپنے آپ کو اس کے رحم و کرم پر سمجھے گا کہ چاہے تو گولى مار کر ہلاک کر
________________________________
1 - بخاری ، کتاب الرقاق ، باب قوله عزوجل:ان زلزلة الساعة شی ء عظیم ، ۴ / ۲۵۴ ، حدیث :۶۵۳۰ دار الکتب العلمية بيروت