سال کی عمر میں تقریباً جوانى کا آغاز ہی ہوتا ہے۔جب حدىثِ پاک سنانى ہوتى تو پہلے غسل کرتے۔ چوکى ىعنى مسند بچھائى جاتى اور آپ عمدہ لباس پہن کر خوشبو لگا کر نہاىت عاجزى کے ساتھ اپنے مُبارَک کمرے سے باہر تشرىف لا کر اس چوکی پر بااَدب بىٹھتے۔ دَرسِ حدىث کے دَوران کبھى پہلو نہ بدلتے جىسے ہم لوگ بیٹھے بیٹھے کبھی ٹانگ اونچى کرتے ہیں اور کبھی نىچے تو امام مالکرَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِ دَرسِ حدىث کے دَوران کبھى پہلو نہ بدلتے تھے۔ جب تک اس مجلس مىں اَحادىثِ مُبارَکہ پڑھى جاتى تو انگىٹھى مىں عُود اور لوبان سلگتا رہتا، خوشبو آتی رہتى۔(1)
حدیثِ رَسُول کى تعظیم کى بِنا پر بچھو کے 16 ڈنک برداشت کرلیے
حضرتِ سَیِّدُنا عبدُاللہ بِن مُبارَک رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِ فرماتے ہىں:حضرتِ سَیِّدُنا ابو عبدُاللہ امام مالک رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِ دَرسِ حدىث دے رہے تھے کہ بچھو نے آ پ کو 16 ڈنک مارے ۔ دَرد کى شِدَّت سے مُبارک چہرہ پىلا پڑ گىا مگر دَرسِ حدىث جارى رکھا اور پہلو تک نہ بدلا۔جب دَرسِ حدیث ختم ہوا اور لوگ چلے گئے تو مىں نے عرض کى: اے ابو عبدُاللہ! (یہ امامِ مالک رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِ کی کنیت ہے۔)آج مىں نے آپ مىں اىک عجىب بات دىکھى ( کہ بچھو نے آپ کو 16 ڈنک مارے مگر آپ نے پہلو تک نہ بدلا)اِس مىں کىا حکمت تھى؟فرماىا :مىں نے حدىثِ رَسُول کى تعظىم کى بِنا پر صبر کىا۔()اللہ پاک حضرتِ سَیِّدُنا امام مالک رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِ کے عشقِ رَسُول کا آدھا ذَرّه بھی ہم کو عطا فرمادے تو ہمارا بىڑا پار ہو جائے۔
ذِکر ِرَسُول کے وقت تعظیم کا جَذبہ پیدا کرنے کا طریقہ
سُوال:حضرتِ سَیِّدُنا اِمام مالک رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِ کے سامنے جب نبیٔ کریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کا ذِکر کیا جاتا توآپ رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِ تعظیم کی نیت سے خوب جھک جاتے تو ہم اپنے اندر ایسا جَذبہ کس طرح پیدا کریں کہ اگر ہمارے سامنے بھی سرکار صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کا ذکرِ مُبارَک کیا جائے تو سُنتے ہی ہماری کیفیت بدل جائے اور رِقت پیدا ہو جائے ؟ (نگرانِ شُوریٰ کا سُوال)
جواب:پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کی تعظیم سے متعلق حکاىات اور وَاقعات سُننے اور پڑھنے سےتعظیم کا ذہن بنتا ہے اور جَذبہ ملتا ہے،اِس طرح کےواقعات پڑھیے اور تکلفاً تعظیم کی عادت بنائیے اِنْ شَآءَ اللّٰہ آہستہ آہستہ عادت بن جائے گی۔
________________________________
1 - الشفا ، الباب الثالث ، فصل فی سیرة السلف فى تعظيم رواية حديث...الخ ، ۲ / ۴۵-بستان المحدثین ، ص۱۹
2 - الشفا ، الباب الثالث ، فصل فی سیرة السلف فى تعظيم رواية حديث ...الخ ، ۲ / ۴۶