ڈکار سے وُضو اور نماز نہیں ٹوٹتی
سُوال:اگر نماز کے دَوران سالن والى ،مِرچوں والی ڈکار آجائے تو کىا نماز اور وُضو ٹوٹ جائے گا؟ (مرکز الاولیا لاہور سے سُوال)
جواب:نماز کے دَوران سالن والى ڈکار سے نہ نماز ٹوٹے گى اور نہ وُضو ٹوٹے گا۔
قصر نماز کی تعریف اور طریقہ
سُوال: قصر نماز کسے کہتے ہىں اور اس نماز کو کىسے پڑھتے ہىں؟ (SMSکے ذَریعے سُوال)
جواب:مُسافرِ شرعی جو چار رکعتى فرض نماز کو دو دو پڑھے گا،اِس کو قصر کرنا کہتے ہىں مثلاً ظہر ،عصر اور عشا کے چار چار فرض ہىں، ان چار چار فرضوں کو دو دو پڑھنا واجب ہے۔(1) نمازِ قصر کے تفصىلى مَسائل مکتبۃُ المدىنہ کے رِسالے”مُسافر کى نماز “مىں دىکھے جا سکتے ہىں۔
غلطى سے چار رَکعت والى نماز تین رَکعت پڑھ لی تو کیا حکم ہے؟
سُوال:اگر کسی نے غَلَطى سے چار رَکعت والى نماز تىن رَکعت پڑھ لی اور پھر بعد مىں ىاد آىا تو کىا نماز ہو گئى؟
جواب:اگر کسی نے غَلَطى سے چار رَکعت والى نماز تىن رَکعت پڑھ لی اور پھر بعد مىں ىاد آىا (اور منافی نماز کوئی عمل کر لیا تو) اِس صورت میں نماز دوبارہ پڑھنى ہو گى۔(2)
امام سورہ ٔفاتحہ کے بعد سورت ملانا بھول جائے تو کیا کرے؟
سُوال: اگر امام سورہ ٔفاتحہ کے بعد سورت ملانا بھول جائے اور سورت پڑھے بغىر رکوع مىں چلا جائے تو اب امام کے لىے کىا حکم ہے ؟
جواب:اگر امام سورہ ٔفاتحہ کے بعد سورت پڑھنا بھول جائے اور سورت پڑھے بغىر رکوع مىں چلا جائے تو اُس نے واجب
________________________________
1 - بہارِ شریعت ، ۱ / ۷۴۳ ، حصہ:۴-جنتی زیور ، ص ۲۹۵مکتبۃ المدینہ باب المدینہ کراچی
2 - اسی طرح کے ایک سوال کے جواب میں مفتیِ اعظم پاکستان ، وقارُ الملت حضرتِ مولانا مفتی محمد وَقار الدّین قادِری رَضویرَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِ فرماتے ہیں:جب تک کوئی منافی صلوٰۃفعل نہ کیا ہوبقیہ نماز پوری کر لے اور آخر میں سجدۂ سہو کرے از سرِ نو نماز پڑھنے کی ضرورت نہیں۔ (وقار الفتاویٰ ، ۲ / ۱۱۹ بزم وقار الدین باب المدینہ کراچی)