Brailvi Books

قسط نمبر37:زائد اُنگلیاں کٹوانا کیسا؟
9 - 17
 ورنہ خالی کُڑھنے سے کچھ نہیں ہو گا ۔ 
قرضِ حَسَنَہ کسے کہتے ہیں؟
سُوال : قرضِ حَسَنَہ کسے کہتے ہیں ؟
جواب : قرضِ حَسَنَہ  کے بارے مىں ہمارے ہاں عوام میں  ىہ مشہور ہے کہ قرضِ حَسَنَہ وہ ہوتا ہے کہ جسے دے کر  بھول جاؤ ، اگر مَقروض دینا چاہے  تو دے دے اور اگر نہ دینا چاہے تو  نہ دے ، یہ قرضِ حَسَنہ کی عوامى تعرىف ہے  حالانکہ ہر قرض قرضِ حَسَنَہ یعنی اچھا قرض ہوتا ہے جو مسلمان کو اس کی خىرخواہى کى نىت سے دیا جائے اور سود سے پاک ہو ۔ (اِس موقع پر مَدَنی مذاکرے میں شریک مفتی صاحب نے  فرمایا : )قرضِ حَسَنَہ کى اىک تفسیر صَدقاتِ واجبہ کے عِلاوہ نفلی صَدَقات کے ساتھ کى گئى ہے(1) مثلاً نفلى صَدَقہ کرنا ، اپنے مَحارم پر خرچ  کرنا اور جن کا نَفقہ لازم ہو ان پر خرچ کرنا وغیرہ۔ بعض عُلما کے نزدىک ہر وہ مال جو اللہپاک   کى رَاہ میں خرچ کىا جائے اسے  قرض ِحَسَنَہ کہتے ہیں ۔ (2) 
اَنگوٹھى سے متعلق چند شرعی مَسائِل
سُوال : اَنگوٹھى کتنے وزن کى پہننى چاہىے؟نیز کیا  اىک ہى اَنگوٹھى پہنی جائے یا جتنے وزن کی ایک اَنگوٹھی پہننے کی اِجازت ہے اسی وزن کے اَندر اَندر دو یا زائد اَنگوٹھیاں بھی پہنی جا سکتی ہیں؟
جواب : عورت تو چاندی کی ایک سے زائد اَنگوٹھیاں پہن سکتی ہے کیونکہ اس کے لیے ایک اَنگوٹھی پہننے کی قىد نہىں ہے البتہ مَرد کو صِرف چاندى کى اىک اَنگوٹھى جس کا وزن ساڑھے چار ماشے سے کم ہو اور وہ اىک نگ والی ہو پہننا جائز ہے ۔ (3) یاد رَکھیے ! نگ کا وزن ساڑھے چار ماشے میں شمار نہیں ہو گا۔ مَرد کےلیے ساڑھے چار ماشے سے کم وزن  کی دو اَنگوٹھىاں پہننا جائز نہىں ہے۔ مَرد کو انگوٹھی پہننے سے بچنا بہتر ہے(4) اور یہ ہر ایک کے لیے سُنَّت بھی نہیں ہے جیسا کہ آج کل خیال 



________________________________
1 -    تفسیر کبیر ، پ۲ ، البقرة ، تحت الآیة : ۲۴۵  ،  ۲ /  ۴۹۹ دار احیاءا لتراث العربی بیروت 
2 -    کنز العمال ، کتاب الاذکار ، فصل فی التفسیر سورة  البقرة ، الجزء : ۲  ،  ۱ / ۱۵۴ ، حدیث : ۴۲۲۰ دار الکتب العلمیة بیروت 
3 -    فتاویٰ رضویہ ، ۲۲ / ۱۴۱
4 -    درمختار ، کتاب الحظر و الاباحة ، فصل فی اللبس ، ۹ / ۵۹۷