Brailvi Books

قسط نمبر37:زائد اُنگلیاں کٹوانا کیسا؟
7 - 17
داڑھى منڈوانا ىا اىک مٹھى سے گھٹانا دونوں حرام اور جہنم مىں لے جانے والے کام ہیں۔ (1) رَجب عبادت کا بیج بونے کا مہىنا ہے لہٰذا اِس  ماہ میں داڑھی کا بیج بھی بوئیں اور چہرے پر داڑھى مُبارَک سجانے کی نیت کریں۔ پورى داڑھی رکھیں گے تو اِنْ شَآءَ اللّٰہ دونوں جہاں کى بےشمار بھلائىاں حاصِل ہوں گى۔ پہلے لوگ داڑھی مُنڈواتے تھے لیکن اب چھوٹى رکھنے لگے ہىں ، خُدا جانے کس فِلمی اىکٹر نے ایسی رکھى ہے جس کى نقل مىں لوگ ایسی چھوٹی  داڑھی رکھنے لگے ہیں۔ بہرحال  داڑھی مُنڈوانا بھى گناہ ہے اور ایک مٹھی سے چھوٹى رکھنا بھى گناہ ہے  لہٰذا پىارے مصطفےٰصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کى پسند کى داڑھی شریف سب کو رکھنی چاہىے ۔ 
غیبت کرنے والے کو کیا کرنا چاہیے؟
سُوال : اگر کوئى کسى کى غىبت کر لے تو اُسے کىا کرنا چاہىے؟
جواب : اگر کوئى کسى کى غىبت کر لے تو اُسے سچى توبہ کرنی چاہیے اور جس کى غىبت کى ہےاگر اُسے  پتا چل گىا ہو تو اس  سے مُعافی بھی مانگنی چاہیے ۔ (2)
بچوں سے دُعائے مغفرت  کروانا سُنَّتِ فاروقی ہے
سُوال : کیا بچوں سے دُعائے مغفرت  کروانا اَمِیْرُ الْمُؤْمِنِیْن حضرتِ سَیِّدُنا عُمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ کی سُنَّت ہے ؟(3) 
جواب : جی ہاں! بچوں سے دُعائے مغفرت کروانا اَمِیْرُ الْمُؤْمِنِیْن حضرتِ سَیِّدُنا عُمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ کی سُنَّت ہے ، آپرَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ بچوں سے اپنی مغفرت کی دُعا کروایا کرتے تھے ۔ (4)مىں نے ایک  تین سالہ مَدَنی مُنّے  حَسَن رضا کو بھی اپنے لیے مغفرت کی دُعا کرنا سکھائی ہے اور جب میں اُسے دُعا کے لیے کہتا ہوں تو وہ یوں  کہتا ہے : یَا اللہ!باپا کو بخش دے۔



________________________________
1 -    فتاویٰ رضویہ ، ۲۲ / ۶۵۲تا۶۵۸ 
2 -    فتاویٰ رضویہ ، ۲۴ / ۴۱۱ 
3 -    یہ سُوال شعبہ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ کی طرف سے قائم کیا گیا ہے جبکہ جواب امیرِ اہلسنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا عطا فرمودہ  ہی ہے۔ (شعبہ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ)
4 -    مناقب امیر المؤمنین عمر بن الخطاب ،  الباب الستون ،  ص۱۸۱ دار العقیدة  للتراث بیروت-فیضان فاروق اعظم ، ۱ / ۱۶۶ مکتبۃ المدینہ باب المدینہ کراچی