Brailvi Books

قسط نمبر37:زائد اُنگلیاں کٹوانا کیسا؟
6 - 17
 نکاح فرماىاتھا؟(بہاولنگر پنجاب پاکستان سے سُوال) 
جواب :  اُمُّ الْمُؤمِنِیْن حضرتِ سَیِّدَتُنا مىمونہ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْھا کو ىہ اِعزاز حاصِل ہے کہ اُمَّت ِ مُسْلِمَہ کو کئى مَسائل کا حَل آپ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا کے ذَرىعے ملا ہے۔ جن مىں سے اىک مَسئلہ حالتِ اِحرام مىں نکاح کرنے کا بھى ہے کىونکہ پىارے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے جس وقت آپ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہا سے نکاح فرماىا تھا تو اس وقت حالتِ اِحرام مىں تھے  جىسا کہ بخارى شرىف کى رِواىت میں ہے کہ حضور صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے حضرتِ سَیِّدَتُنا مىمونہ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْھا سے  حالتِ اِحرام مىں نکاح فرماىا۔ (1) چنانچہ اس سے ىہ مسئلہ مَعلوم ہوگىا کہ مُحْرِم ىعنى جس نے حج ىا عمرہ کا اِحرام باندھا ہو ، اس کو اس حالت مىں نکاح کرنے کى شرعاً اِجازت ہے یعنی اِحرام مىں نکاح ہو سکتا ہے۔ (2)
ابھی داڑھی نہ رکھو ورنہ بوڑھے ہو جاؤ گے،کہنا کیسا؟
سوال : اگر کوئى داڑھى رکھے تو گھر والے کہتے ہىں کہ ابھى داڑھى نہ رکھو ابھى تمہارى عمر ہى کىا ہے؟ابھى سے داڑھی رکھی تو بوڑھےہو جاؤ گے ۔ گھر والوں کا اىسا کہنا کىسا ؟  
جواب : داڑھی شریف سے روکنا گھر گھر کے مَسائِل ہىں۔ داڑھى رکھنے سے بندہ بوڑھا  نہىں ہوتا بلکہ اِس سے مَرد و  عورت مىں شناخت ہو جاتى ہے کیونکہ عورت کی  داڑھى نہىں ہوتى جبکہ مَرد کى داڑھى ہوتى ہے۔ جو داڑھى مُنڈاتے ہىں وہ دَراصل عورت سے مُشابہت کرتے ہىں ۔ داڑھی مُنڈانے کو عُلَما نے عورت کى نقالى قرار دیا ہے۔ (3) داڑھی شریف رکھنے پر ىہ کہنا کہ  ابھى عمر ہى کىا ہے؟ ىہ بالکل فُضُول سى بات ہے اِس لیے کہ کسى کى گارنٹى نہىں ہے کہ کب تک زندہ رہے گا؟ روزانہ بچے بھى تو فوت ہوتے ہىں۔ شادى کى بارات مىں سے دولہا کو موت اُچک لىتى ہے ، اِس لىے  کسى کے پاس کوئی گارنٹى نہىں ہے کہ کتنى عمر تک جئے گا؟ بالغ کی جب داڑھى نکل آئى تو اس پر واجِب ہو گىا کہ اىک مٹھى تک  داڑھى رکھے۔ 



________________________________
1 -    بخارى ،  كتاب جزاء الصيد ،  باب  تزويج  المحرم ، ۱ /  ۶۰۷ ، حديث : ۱۸۳۷ دار الکتب العلمية  بيروت 
2 -    فتاویٰ  ھندیة ، کتاب النکاح ، الباب الثالث فی بیان المحرمات ،  ۱ / ۲۸۳ 
3 -    فتاویٰ رضویہ ، ۲۲ / ۶۵۴ماخوذاً رضا فاؤنڈیشن مرکز الاولیا لاہور