Brailvi Books

قسط نمبر37:زائد اُنگلیاں کٹوانا کیسا؟
3 - 17
کے لىے کوئى مشکل نہىں ہے۔ بندہ صِدق و اِخلاص کے ساتھ اللہ پاک کی بارگاہ مىں رُجوع کرے  اور  عاجزى وا<نکساری  کے ساتھ گِڑ گِڑائے اِنْ شَآءَ اللّٰہ اس کی بارگاہ سے نَرمى کى بھىک بھى عطا ہو جائے گى۔ (1) 
پنج وقتہ نمازوں کے بعد کا وَظیفہ 
سُوال : پنج وقتہ نماز کے بعد پڑھنے والا وَظىفہ اِرشاد فرمادىجئے۔ (SMSکے ذَریعے سُوال)
جواب : ہر نماز کے بعد آیۃُ الْکُرْسِى پڑھیے اِنْ شَآءَاللّٰہ جنَّت مىں داخِلہ ملے گا۔ (2) نیز  ہر نماز کے بعد 33 بار سُبْحٰنَ اللہ ، 33بار اَلْحَمْدُلِلّٰہ اور 34بار اَللہُ اَکْبَر پڑھیں ىا 33بار اَللہُ اَکْبَر اور اىک بار آخر مىں چوتھا کلمہ پڑھ لیجئے۔ (3)ىہ وہ اَوراد ہىں جو اَحادىثِ مُبارَکہ مىں آئے ہىں ۔ اىک بار قُلْ ھُوَ اللہ شرىف پڑھ لىں۔ مزید اَوراد و وَظائف شجرۂ قادرىہ اور  مَدَنى پنج سُورہ مىں دیکھے جا سکتے ہیں ۔ (4)  
رضائے اِلٰہى کى فِکر کیسے بیدار رکھى جائے ؟ 
سُوال : اللہپاک کى رضا کى خواہش رکھنا اہلِ اِىمان کا طرىقہ ہے۔ اپنى خوشى پر اللہ پاک کى رضا کو تَرجىح دىنا ، نَرم و گداز



________________________________
1 -    مزید معلومات حاصِل کرنے کے لیے دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارے مکتبۃُ المدینہ کے رِسالے ، فیضانِ مَدَنی مذاکرہ (قسط : 40) ، بنام “ دِل کی سختی کے اَسباب و علاج “ کا مُطالعہ کیجیے۔ (شعبہ فیضانِ  مَدَنی مذاکرہ)       
2 -    معجم کبیر ، باب الصاد ، محمد بن زیاد الالھانی عن ابی امامة ، ۸ / ۱۱۴ ، حدیث : ۷۵۳۲  دار احیاء التراث العربی بیروت 
3 -    مسلم ، کتاب المساجد ومواضع الصلاة  ، باب استحباب الذکر بعد الصلاة  وبيان صفته ،  ص ۲۳۷ ،  حديث : ۱۳۴۹- ۱۳۵۲ دار الکتاب العربی بیروت
4 -    مَشائخِ  کِرام کا یہ دَستور رہا ہے کہ اپنے مُریدین و طالبین کو ایک شجرہ شریف بھی عطا فرماتے ہیں جس میں دِیگر اَوراد و وَظائف کے ساتھ دُعائیہ اَشعار پر مشتمل شجرۂ عالیہ بھی ہوتا ہے ۔ اِن اَشعار میں سلسلۂ عالیہ کے تمام مَشائخ کے نام اِس تَرتیب سے لکھے ہوتے ہیں کہ سلسلہ نبیٔ اکرم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم تک پہنچتا ہے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ شیخِ طریقت ، امیرِ اہلسنَّت ، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرتِ علّامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری رضوی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے بھی اپنے مُریدین و طالبین کے لیے ایک بہت ہی پیارا رِسالہ “ شجرۂ قادریہ رضویہ ضیائیہ عطّاریہ “ مُرَتَّب فرمایا ہے۔ جس کے شروع میں “ شجرۂ قادریہ رَضویہ ضیائیہ عطّاریہ “ منظوم اَشعار کی صورت میں موجود ہے۔ اِس رسالے میں گناہوں سے بچنے ، کام اٹک جانے ، روزی میں بَرَکت پانے اور جادو ٹونے سے حفاظت کیلئے کیا پڑھنا چاہیے؟اِس طرح کے  کم و بیش 52 “ اَوراد و وَظائف “ لکھے ہیں۔ اِس رسالے کو دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارے مکتبۃُ المدینہ  سے ہدیۃ حاصِل کر کے اس کا مُطالعہ  کیجیے ۔ (شعبہ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ)