مَدَنی مذاکرے ہوتے ہیں جو ایک عرصے سے ہوتے آرہے ہیں ، صحت نے ساتھ دیا تو اِنْ شَآءَ اللّٰہ اس بار بھی دو مَدَنی مذاکرے ہوں گے۔ اِس کے عِلاوہ نماز سکھائی جاتی ہے ، دُعائیں وغیرہ یاد کروائی جاتی ہیں اور بھی بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے ، لہٰذا ایک ماہ کا اِعتکاف کرنے کی سعادت ضَرور حاصِل کیجیے۔
عالمی مَدَنی مَرکز فیضانِ مدینہ میں اِجتماعی اِعتکاف کرنے والوں کے لیے ہدایات
سُوال : مدینۃ الاولیا (ملتان) اور اس کے اَطراف کے شہروں کے ذِمَّہ داران نے نیت کی ہے کہ اِنْ شَآءَ اللّٰہ رَمَضان شریف میں اِجتماعی اِعتکاف کے لیے ایک ایک ٹرین لے کر آئیں گے ، آپ مُناسب خیال فرمائیں تو مِعیار بیان فرما دیجیے کہ کس طرح کے اسلامی بھائیوں کو اِعتکاف کے لیے لایا جائے؟ (نگرانِ شُوریٰ کا سُوال)
جواب : اِجتماعی اِعتکاف کے لیے سلجھے ہوئے اسلامی بھائیوں کو لانا چاہیے ، یہ نہیں کہ ٹرین لانے کا کہہ دیا ہے تو کسی کو بھی لے کر آجائیں اور اِدھر اُدھر سے پیسے جمع کر کے 80سال کے بوڑھے حضرات بھر لیں۔ کوئی بے چارہ فالج کا مریض ہے تو کسی کی حالت ایسی ہے جو بات ہی نہیں سمجھ سکتا اور تربیتی حلقوں کے بیچ میں سو جائے ، غصہ کرے ، اسلامی بھائیوں کو جھاڑے ، اِستنجاخانوں میں بھیڑ ہوتو وہاں لڑائی شروع کر دےیا بے چارہ بیمار ہو جائے اور اسپتال کا بستر سنبھال لے۔ ایسوں کو تکلیف نہ دی جائے کہ ان کے کچھ نہ کچھ مَسائل ضَرور ہوتے ہیں۔ اِجتماعی اِعتکاف میں شرکت کرنے والوں کی عمر 50سال سے زیادہ نہ ہو اس سے کم ہی ہونی چاہیے۔ ایسے اسلامی بھائیوں کو تَرجیح دی جائے جن کی عمر 50 سال سے کم ہو اور انہیں کوئی بیماری بھی نہ ہو۔ بعض اسلامی بھائی کینسر کے مَریضوں کو لے آتے ہیں۔ اگر کسی کو گلے کا کینسر ہے ہمیں 112فیصد اس سے ہمدردی ہے مگر یہ جب معتکفین کے ساتھ کھانے کے لیے بیٹھے گا تو سب کھارہے ہوں گے اور یہ شکل دیکھ رہا ہو گا ، اس طرح دوسرے معتکفین کس طرح کھائیں گے ان کو اس پر ترس آئے گا اور ان کا کھانا دُشوار ہوجائے گا۔ ایسا مَریض نہیں ہونا چاہیے جس سے دوسروں کو پریشانی ہو اور یہ خود بھی پریشان ہو جائے اور لانے والے کو کوستا رہے پھر ضِد کرے کہ مجھے واپس گھر پہنچا دو مجھے کیا معلوم کہ یہاں اتنا رَش ہوگا وغیرہ لہٰذا معتکفین لانے کے لیے Quantity نہیں Quality دیکھیے۔ بعض اوقات کینسر کا ایسا مریض لے آتے ہیں جس کے زخم سےبَد بو آ رہی ہوتی ہے ، جبکہ شرعی