Brailvi Books

قسط نمبر37:زائد اُنگلیاں کٹوانا کیسا؟
14 - 17
صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّدکہیں۔ “ چونکہ سُنّیوں کو دُرُود شریف پڑھنے میں ویسے ہی مَزہ آتا ہے کہ دُرُود شریف تو شہد سے بھی زیادہ میٹھا ہے ، لہٰذا اسی وقت سے یہ رائج ہوگیا۔ البتہ صَلُّوْا  عَلَی الْحَبِیْب کا جواب صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّدمیں نے عربوں سے نہیں  سنا تھا ، مگر اللہ پاک کی رَحمت سے یہ بھی عام ہوگیا جوکہ بِدْعَتِ حَسَنَہ یعنی اچھا کام ہے جس کا ثواب یہ کام جاری کرنے والے کو ملے گا اور جب تک لوگ عمل کرتے رہیں گے ان کے ثواب کا مجموعہ بھی یہ کام جاری کرنے والے کو ملتا رہے گا اور ان کے ثواب میں بھی کوئی کمی نہیں ہو گی۔ 
فوتگی کی خبر دینے کے لیے مُحتاط جُملہ
سُوال : کسی کے اچانک اِنتقال پر اس کے قریبی رِشتہ دار کو بُلانے کےلیے کہا جاتا ہے  کہ “ بہت بیما ر ہے ، آپ جلدی گھر آجائیں “ حالانکہ جس کو بیمار بتایا جا رہا ہوتا ہے اس کا اِنتقال ہو چکا ہوتا ہےیہ اس لیے بولا جاتا ہے تاکہ قریبی عزیز کو تکلیف نہ ہو ، ایسا کرنا کیسا؟(فیس بک کے ذَریعے سُوال) 
جواب : یہ جھوٹ  ہےلہٰذا اِس طرح کہنے سے  اِحتیاط کرنی چاہیے۔ اِس کی جگہ یوں کہہ دیا جائے کہ ایمرجنسی ہے جلدی آ جائیں۔ اب ایمرجنسی میں سخت بیماری  بھی آجائے گی اور فوتگی بھی شامل ہو گی۔ یہ ایک محتاط جملہ ہے مگر لوگ سمجھتے نہیں اور خواہ مخواہ گناہوں بھرے اُلٹے سیدھے جملے بول دیتے ہیں حالانکہ ان کا Alternate(یعنی متبادل) موجود ہوتا  ہےلیکن اس کی طرف توجہ ہی نہیں کرتے۔ اللہ پاک سے ڈرنا چاہیے۔ آج کسی اور کی موت کی خبر دے رہے ہیں کل ہماری موت کی خبر بھی عام ہو جائے گی ، مَرنا تو سب نے ہے کسی کو موت سے فَرار نہیں ہے لہٰذا ہمیشہ سچ بولنا چاہیے۔ 
دعوتِ اسلامی کےاِجتماعی اِعتکاف کی بھی کیا بات ہے
سُوال : میں اِعتکاف کرنا چاہتا ہوں مجھے یہ بتائیے کہ دعوتِ اسلامی کے تحت ہونےوالے ایک ماہ کے اِعتکاف میں کوئی کورس بھی کروایا جاتا ہے؟ (فیس  بک کے ذَریعے سُوال)
جواب : ایک ماہ کے اِجتماعی اِعتکاف میں صِرف کورس نہیں ہوتا بلکہ کورسز ہوتے ہیں اور بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔ البتہ اِجتماعی اِعتکاف کے دَوران کوئی Proper کورس نہیں کروایا جاتا۔ لیکن مجموعی طور پر بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔ روزانہ دو