Brailvi Books

قسط نمبر36:مَیِّت والے گھر چولہا جَلانا کیسا؟
7 - 17
کر دیا اور لوگوں کو پسند آگىا تو اب جَنَّتُ الْبَقِیْع کہا جاتا ہے ۔ مکہ شریف کے مُقَدَّس قبرستان کو جَنَّتُ الْمَعْلٰى کہا جاتا ہے  اور حقیقت بھی یہی ہے اس لیے کہ  کو  مثلاً  جَنَّتُ الْبَقِیْع میں کم و بىش دَس  ہزار(10000) صَحابۂ کِرامرَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُم آرام فرما ہىں اور ہر صحابى جنتى ہے۔ پھر تابعین اور  بڑے بڑے اَولىائے کِرام رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِم وہاں آرام فرما ہىں اور ان کے متعلق بھى ہمارا حُسنِ ظَن ہے کہ وہ جنتى ہىں۔ بہرحال اس مقدس قبرستان کو جَنَّتُ الْبَقِیْع بولا جاتا ہے اورکسى نے آج تک اِس پر کوئی اِعتراض نہىں کىا۔ عُلَما بھی جَنَّتُ الْبَقِیْع کہتے آرہے ہىں   اِس میں  حرج نہىں ہے ۔ 
جادو کروانے والے رِشتہ داروں سے تعلق رکھنا کیسا؟
سُوال:  جو رِشتہ دار جادو وغىرہ کرواتے ہىں اُن سے رِشتہ رکھنا کىسا ہے؟ (سوشل میڈیا کے ذَریعے سُوال)
جواب: کسی رِشتہ دار کے جادو کروانے کا ثبوت کىسے ہو گا؟کسی  بابا جى کا بولناثبوت  نہىں ہوتا ۔ ثبوت  جب ہو گا کہ بندہ سنجىدہ حالت مىں خود اِقرار کرے کہ میں نے جادو کیا یا کرواىا ہے اور ظاہر ہے  ایسا ہونا  مشکل ہے کہ کوئی خود اِقرار کرے۔ اس لىے خواہ مخواہ توہمات کى وجہ سے رِشتے نہ توڑے جائىں۔ رِشتہ دارى توڑنا گناہ اور اسے  قائم رکھنا واجب ہے۔ صلۂ رحمى واجب ہے ۔ (1)
کیا روزے کے لیے سحری شرط ہے؟
سُوال: کىا نفلى اور فرض روزوں کے لىے سحرى کرنا لازم ہے؟(سوشل میڈیا کے ذَریعے سُوال)
جواب: روزے کے لىے سحرى  کرنا سُنَّت ہے لازم نہىں لہٰذا اگر کسى نے بغىر سحرى کے روزہ رکھا تب بھى روزہ ہوجائے گا۔ البتہ سحرى کرنی چاہىے تاکہ سُنَّت پر عمل  کى سعادت حاصِل ہو ۔ (2) 
قضا نمازوں کے ہوتے ہوئے نوافل پڑھنا
سُوال: جس کے ذِمّہ  قضا نمازىں ہوں ، کىا وہ تہجد، اِشراق چاشت اور اَوَّابىن کے نوافل پڑھ سکتى ہے؟ (ایک اسلامی بہن کا  SMSکے ذَریعے سُوال) 



________________________________
1 -    بہارِ شریعت، ۳/ ۵۵۸، حصہ: ۱۶ 
2 -    مراٰۃ المناجیح، ۳/ ۱۵۱