Brailvi Books

قسط نمبر36:مَیِّت والے گھر چولہا جَلانا کیسا؟
3 - 17
لىے وقت نہىں ہے تو دوسروں کے لىے وقت کىسے نکالیں؟ہمدردى کا آسان طرىقہ اِرشاد فرما دیجئے۔ 
جواب: دور تو کىا مَصروف ہے بندہ خود فضولىات مىں زىادہ مَصروف ہو گىا ہے ورنہ وقت ہى وقت ہے۔ جب گپ شپ کے لىے وقت ملتا ہے ، اِدھر اُدھر سىروتفرىح کے لىے وقت ملتا ہے تو ہمدردى کے لىے وقت کىوں نہىں ملتا؟ بہرحال ہمدردى کےلىے جانا ہى شرط نہىں، بعض صورتوں مىں  ٹىلى فون، خط ىا WhatsApp کے ذَرىعے بھى ہمدردى کا اِظہار کىا  جا سکتا ہے۔ البتہ بعض صورتوں مىں جانا مفىد ہوتا ہے مثلاً ماں باپ کا مُعاملہ ہے یا اِس طرح کاکوئى اور اہم مُعاملہ ہے تو شاىد فون پر گزارا  نہ کرنے سے ہی ہمدردى زىادہ ہو گى۔ اگر کسی کا مالى نقصان ہو گىا  تو اس کی مدد کر دى ، بىمار ہے تو اسے  دَوا لا کر دے  دى تو ىہ بھى ہمدردى کا اىک اچھا اَنداز ہے۔ مرىض کو تحفے تحائف دىئے تو اِس سے بھى اُس کى دِل جوئى ہوتى ہے۔ غرىب ہو ىا امىر تحفے سے سب کا دِل خوش ہوتا ہے۔ 
مُعاف کرنے کی فضیلت
سُوال:  مُعاف کرنے کى فضىلت اِرشاد فرما دىجئے۔ 
جواب: جو بندے کو مُعاف کرے گا اللہ پاک اُسے  معاف فرمائے گا۔ (1) 
نظر کی کمزوری دُور کرنے کا وَظیفہ
سُوال:  مىں حفظ کر رہا ہوں مىرى نظر کمزور ہے اِس کے لىے کوئی وَظیفہ اِرشاد فرما دىجئے۔ (گلزارِ طیبہ سرگودھا، پنجاب سے سُوال)
جواب: ہر نماز کے بعد آیَۃُ الْکُرْسِى پڑھىں اور جب (وَ لَا یَـُٔوْدُهٗ حِفْظُهُمَاۚ- ) پر پہنچیں تو اپنے ہاتھوں کی دَسوں اُنگلىاں اپنی آنکھوں پر  رکھ لىں اور(وَ لَا یَـُٔوْدُهٗ حِفْظُهُمَاۚ-  )11مَرتبہ پڑھىں۔ 11مَرتبہ پڑھنے کے بعد(وَ هُوَ الْعَلِیُّ الْعَظِیْمُ(۲۵۵)) (پ۳، البقرة: ۲۵۵)پڑھ کر اپنى اُنگلىوں پر پھونک مارىں اور آنکھوں پر پھىر دىں۔ (2)اِسى طرح  ہر نماز کے بعد پىشانى پر ہاتھ رکھ کر اىک سانس مىں ”یَا نُوْرُ“11 بار پڑھىں اور اُنگلىوں پر دَم کر کے آنکھوں پر پھىر لىں۔ (3)اللہ پاک آپ کى 



________________________________
1 -    معجم کبیر، مکحول الشامی  عن ابی امامة ، ۸/ ۱۲۸، حدیث: ۷۵۸۵  دار احیاء التراث العربی بیروت
2 -    ملفوظاتِ اعلیٰ حضرت، ص۳۷۵ مکتبۃ المدینہ باب المدینہ کراچی
3 -    جنتی زیور، ص۶۰۶ مکتبۃ المدینہ باب المدینہ کراچی- مدنی پنج سورہ، ص۲۳۸ مکتبۃ المدینہ باب المدینہ کراچی