Brailvi Books

قسط نمبر36:مَیِّت والے گھر چولہا جَلانا کیسا؟
17 - 17
 لیں اب تو الارم لگانا بھی آسان ہوگیا ہے کہ موبائل میں بھی اَلارم کی سہولت موجود ہوتی ہے۔ ایک اَلارم سے نہ اُٹھ سکتے ہوں تو دو، تین اَلارم لگالیں تاکہ یہ اَلارم باری باری بج کر آپ کو اُٹھا دیں۔ لیکن جب آنکھ کھل جائے تو یہ سوچ  کر لیٹے نہ رہیں کہ ابھی ایک اور اَلارم باقی ہے  بلکہ اُٹھ جائیں اِنْ شَآءَ اللّٰہ  اِس طرح جلد اُٹھنے کی عادت بن جائے گی۔ 
کیا مَدَنی قافلے میں سفر کرنے کی مَنَّت کو پورا کرنا ضَروری ہے ؟
سُوال: اگر کسی نے مَنَّت مانی کہ فُلاں کام ہو گیا تو مَدَنی قافلے میں سفر کروں گا پھر اُس کام کے  ہونے کے بعد وہ مَدَنی  قافلے میں سفر  نہ کر سکے تو کیا وہ گناہ گار ہو گا؟ 
جواب: مَدَنی قافلے میں سفر کرنا یہ وہ مَنَّت نہیں جس کو پورا کرنا واجب ہوتا ہے، پھر بھی بہتر یہی ہے کہ اسے  پورا کیا جائے، اگر پورا نہیں کریں  گے تو بہرحال  گناہ گار نہیں ہوں گے۔ 
مُرغی کے پوٹے کھانا کیسا؟
سُوال: مُرغی کے پوٹے کھانا صحیح ہے یا نہیں؟ 
جواب: پوٹوں کا چھلکا جو نجاست کے ساتھ ملا ہوا ہو اُسے اُتار کر جو گوشت بچے اُسے  کھا سکتے ہیں۔ 
وِصالِ ظاہری کے وقت مِسواک کا اِستعمال
سُوال: کیا پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم  نے وِصال کے وقت مِسواک اِستعمال فرمائی تھی؟
جواب: جی ہاں!وِصالِ ظاہری کے وقت اُمُّ الْمُؤمِنِیْن حضرتِ سَیِّدَتُنا عائشہ صِدِّیقہرَضِیَ اللّٰہُ  عَنْہَا نے اپنے مُنہ مُبارَک میں مِسواک چبا کر پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم  کو پیش کی تو آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے مِسواک اِستعمال  فرمائی تھی ۔ (1) 
٭٭٭


________________________________
1 -    بخاری، کتاب المغازی، باب مرض النبی و وفاته ، ۳/ ۱۵۷، حدیث: ۴۴۴۹  دار الکتب العلمية بیروت