ہو پا رہے، آپ دعا فرما دیجیے کہ اللہ کریم وہاں کے عاشقانِ رسول پر خاص رحم و کرم فرمائے۔ نیز دُنیا بھر میں جہاں جہاں آفتیں اور پریشانیاں ہیں سب کے لیے آسانیاں ہو جائیں۔ (نگرانِ شُوریٰ)
جواب: (امیرِ اہلسنَّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے حمد و صلاۃ کے بعد یہ دُعا فرمائی: ) یَارَبَّ الْمُصْطَفٰےجَلَّ جَلالُہٗ وَ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم! موزمبیق بىرہ مىں جو طوفان آىا ہوا ہے، طوفانى بارشىں ہو رہى ہىں اور سونامى کے خطرات ہىں وہاں کے عاشقانِ رَسُول پر رحم و کرم فرما۔ وہاں کے مسلمانوں کى حفاظت فرما۔ اِلٰہَ الْعٰلَمِیْن!بغىر کچھ تباہى مچائے اس طوفان اور سونامى وغىرہ کا رُخ پلٹ جائے۔ جن کا نقصان ہوا ہے ان کے نقصان کى تلافى ہوجائے اور انہىں اس کا نِعْمَ الْبَدَل نصىب ہو جائے۔ تمام عاشقانِ رَسُول اور سارے مسلمانوں پر رَحم و کرم اور فضل فرما۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّم
ہر جان کو موت کا مزہ چکھنا ہے
سُوال: (كُلُّ نَفْسٍ ذَآىٕقَةُ الْمَوْتِؕ-) ہر نفس نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے ، یہاں چکھنے سے کیا مُراد ہے؟(پاک پتن شریف سے سُوال)
جواب: (كُلُّ نَفْسٍ ذَآىٕقَةُ الْمَوْتِؕ-) (پ۱۷، الانبیاء: ۳۵)ترجمۂ کنز الایمان: ” ہر جان کو موت کا مزہ چکھنا ہے۔ “ یعنی ہر جاندار کو مَرنا ہے اور اس کو موت پیش آئے گی۔
مطلوبہ وقت پر بیدار ہونے کا وَظیفہ
سُوال: صبح جلدی بیدار ہونے کا وَظیفہ بتا دیجیے۔
جواب: سورۂ کہف کی آخری چار آیات پڑھ کر جس وقت اُٹھنے کا اِرادہ ہو اس وقت کی نیت کر لیں کہ میں اتنے بجے اُٹھوں گا تو اُمّید ہے کہ اُس وقت آنکھ کھل جائے گی۔ (1) پھر بھی اِحتیاطاً کسی کو اُٹھانے کا کہہ دیں اور الارم بھی سیٹ کر
________________________________
1 - مدنی پنج سورہ، ص ۱۸۔ سورۂ کہف کی آخری چار آیاتِ مُبارَکہ یہ ہیں: ( اِنَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ كَانَتْ لَهُمْ جَنّٰتُ الْفِرْدَوْسِ نُزُلًاۙ(۱۰۷) خٰلِدِیْنَ فِیْهَا لَا یَبْغُوْنَ عَنْهَا حِوَلًا(۱۰۸) قُلْ لَّوْ كَانَ الْبَحْرُ مِدَادًا لِّكَلِمٰتِ رَبِّیْ لَنَفِدَ الْبَحْرُ قَبْلَ اَنْ تَنْفَدَ كَلِمٰتُ رَبِّیْ وَ لَوْ جِئْنَا بِمِثْلِهٖ مَدَدًا(۱۰۹) قُلْ اِنَّمَاۤ اَنَا بَشَرٌ مِّثْلُكُمْ یُوْحٰۤى اِلَیَّ اَنَّمَاۤ اِلٰهُكُمْ اِلٰهٌ وَّاحِدٌۚ-فَمَنْ كَانَ یَرْجُوْا لِقَآءَ رَبِّهٖ فَلْیَعْمَلْ عَمَلًا صَالِحًا وَّ لَا یُشْرِكْ بِعِبَادَةِ رَبِّهٖۤ اَحَدًا۠(۱۱۰)) (پ۱۶، الکھف: ۱۰۷ تا ۱۱۰)