Brailvi Books

قسط نمبر36:مَیِّت والے گھر چولہا جَلانا کیسا؟
13 - 17
  اپنے ماں باپ کى طرف سے حج کرنا چاہىے اور اگر اللہ پاک نے مال دیا ہے تو دوسروں کو بھی اپنے والدین کے اِیصال ِ ثواب کے لیے حج کروانا جائز ہے۔ اگر کسی نے حج کیا تو وہ  یہ نیت کر سکتا ہے کہ اس کا ثواب میرے والدین یا فُلاں کے والدین کو پہنچے بلکہ وہ ساری اُمَّت کو بھی  اِیصال ِ ثواب کر سکتا ہے۔ اِسی طرح حج کا ثواب سرکار صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم، غوثِ پاک اور خواجہ غریب نواز رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِمَا کی بارگاہ میں بھی نذر کیا جا سکتا ہے ۔ یاد رکھیے! اِیصالِ ثواب  ان لوگوں  کو بھی ہو سکتا ہے کہ جنہوں نے  ابھی تک ظاہری طور پر دُنیا سے پَردہ نہیں کیا اور  بَدستور زندہ ہیں ۔ (1) بہرحال حجِ بَدل کی مخصوص شرائط ہیں اور ان شرائط کے مُطابق ہی حجِ بَدل ہو سکتا ہے ۔ عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت بھی   حجِ بَدل کروانے کا سِلسِلہ ہوتا ہےلہٰذا جو لوگ حجِ بَدل کر وانا چاہتے ہوں وہ رابطہ کر سکتے ہیں۔ ہمارے یہاں  حجِ بدل کےلیے باقاعدہ تربىت دى جاتى ہے اور تربىت یافتہ کو ہی حجِ بدل کے لیے بھیجا جاتا ہے ورنہ اگر آپ نے کسی عام آدمی کو حجِ بَدل کے لیے بھیج دیا تو اُسے حجِ بَدل کے مَسائل معلوم ہونا تو دُور کی بات ہے  عام حج کے مَسائل ہی معلوم  نہیں ہوں گے۔ اگر آپ حجِ بَدل کے لیے دعوتِ اسلامی کی مجلس سے رابطہ کریں گے تو اِنْ شَآءَ اللّٰہ مجلس ایسے اسلامی بھائی کے ذَریعے حجِ بَدل کروائے گی جو  حجِ بَدل کے مَسائل سیکھا ہوا  ہوگا۔ 
حج پر جانے والوں کو تحفے میں کیا دینا چاہیے؟
سُوال: حج پر جانے والوں کو تحفے میں کیا دینا چاہیے؟ اِس حوالے سے کچھ ترغیب اِرشاد فرما دیجیے۔ (نگرانِ شُوریٰ کا سُوال)
جواب: پیارے آقاصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم، صَحابۂ کِرامرَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُم، حضور غوثِ پاک، خواجہ غریبِ نواز اور دِیگر اَولیائے کِرام رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِم کے اِیصالِ ثواب کے لیے مکتبۃُ المدینہ سے رابطہ کریں اور حَسبِ حیثیت ”رَفِیْقُ الْحَرَمَیْن “ تقسیم کرنے کے لیے بُک کروائیں۔ کوئی 111 کی بکنگ کروائے تو کوئی 112 کی ، اسی طرح خوش نصیب اسلامی بھائی  125، 313، 786یا جتنا ممکن ہو اتنی کتابوں کی بکنگ کی  ترکیب بنائیں اور مجلس حج و عمرہ کے ذَریعے حج پر جانے والوں میں تقسیم کروانے کی سعادت حاصل کریں۔ رَفِیْقُ الْحَرَمَیْن تقسیم کروانے کی ترکیب بناتے وقت  یہ قید نہ لگائیں کہ حاجیوں میں 



________________________________
1 -    بنیادی عقائد اور معمولاتِ اہلسنّت، ص ۹۳مکتبۃ المدینہ باب المدینہ کراچی