Brailvi Books

قسط نمبر36:مَیِّت والے گھر چولہا جَلانا کیسا؟
12 - 17
  مگر وہ اِىمان نہىں لاىا ۔ ہاں اللہ پاک سے یہ دُعا  کى جا سکتى ہے کہ  یَا اللہ! مىرى زبان مىں تاثیر پیدا فرما دے کہ  میں جس کو نماز کی دعوت دوں وہ قبول کر لے ۔ جس کو نماز کی دعوت دی جائے وہ نمازی بن جائے اس کے لیے زبان کو اِخلاص کے پانى سے دھونا پڑے گا، نرمى اِختیار کرنی ہو گی ، غُصے سے بچنا ہو گا اور اس کے ساتھ ساتھ مسکرانے کی عادت  بھی بنانی ہو گی۔ جب  ىہ سارے اَوصاف جمع ہو جائیں  گےتو اِنْ شَآءَ اللّٰہ زبان میں تاثیر پیدا ہو  گی اور  اَثر  جلد ہو گا۔ آپ  سات دِن کا فىضانِ مَدَنى کام کورس کر لیں تو اِنْ شَآءَ اللّٰہ  دعوت دینے کا طریقہ آ جائے گا۔ 
وَسوسوں سے اِیمان ضائع نہیں ہوتا
سُوال:  کىا وَسوسوں سے اِىمان ضائع ہو جاتا ہے؟
جواب: صِرف وَسوسوں سے اِىمان ضائع نہىں ہوتا۔ اِس بارے میں مزید  تفصىلات جاننے کے لىے مکتبۃُ  المدىنہ کا مَدَنی رِسالہ ”وَسوسے اور اُن کا عِلاج “پڑھیے  اِنْ شَآءَ اللّٰہ بہت فائدہ ہو گا۔ 
کیاسوشل میڈیا کے ذَریعے بیعت ہو جاتی ہے؟
سُوال: جو لوگ سوشل میڈیا کے ذَریعے  مَدَنی مذاکرہ دیکھتے ہیں اور سوشل میڈیا پر ہی بیعت ہوتے ہیں کیا ان کی بیعت ہو جاتی ہے کیونکہ سوشل میڈیا  پر بَراہِ راست  ہونے والا مَدَنی مذاکرہ چند سیکنڈ Delay ہوکر آتا ہے؟
جواب: سوشل میڈیا  پر بَراہِ راست  بیعت ہونے والے لوگوں کی بیعت ہو جاتی ہے۔ 
والدین کى طرف سے حج کرنے والے کے لیے دَس حج کا ثواب
سُوال: بعض اوقات اىسا ہوتا ہے کہ والدىن بوڑھے ہوتے  ہىں جس کے سبب وہ حج نہىں کر سکتے ىا دُنىا سے رُخصت ہو چکے ہوتےہیں تو اُن کے اِىصالِ ثواب کے لىے اگر کوئی کسی کو حج پر بھیجے تو کیا اُسے  خود بھی ثواب ملے گا؟ 
جواب:  حجِ بَدل اور جو حج  اِىصالِ ثواب کے لیے کیا جائے ان دونوں  میں فرق ہے ۔ اگر والدىن نے حج کر بھى لىا ہے تب بھى اگر اَولاد اپنے والدىن کى طرف سے حج کرتى ہے تو اُسے دَس گنا ثواب ملے گا یعنی دَس حج کا ثواب پائے گی۔ (1)لہٰذا



________________________________
1 -    دار قطنی،  کتاب الحج،  باب المواقیت، ۲/ ۳۲۹،  حدیث: ۲۵۸۷ نشر السنه مدینة الاولیا  ملتان