Brailvi Books

قسط نمبر36:مَیِّت والے گھر چولہا جَلانا کیسا؟
11 - 17
جواب: جی ہاں !انسان پر  ناموں کے اَثرات مُرتب ہوتے ہىں۔ (1)
ناموں کے ہلکا اور بھاری ہونے کی حقیقت
سُوال: یہ حقیقت ہےکہ ناموں کے اَثرات مرتب ہوتے ہیں ، اچھے ناموں  کی برکتیں ملتی ہیں اور بُرے ناموں کی خرابیاں بھی سامنے آتی ہیں مگر ناموں کے ہلکا اور بھاری ہونے کی کیا حقیقت ہے ؟ 
جواب: لوگوں میں ناموں کے ہلکا اور بھاری ہونے کا تأثر پایا جاتا ہے یہاں تک کہ کسی نے مجھ سے  خُصُوصی مَدَنی مذاکرے میں اِس حوالے سے سُوال بھی کیا تھا اور یہ بتایا تھا کہ ان کے   کسی جاننے والے کا نام کربلا والوں کے نام پر تھا تو ان سے کسی بابا جی نے کہا کہ کربلا والے تو بہت بڑی ہستیاں ہیں اور تم اِس قابل نہیں ہو کہ اُن کے ناموں پر نام رکھو لہٰذا تم یہ نام بَدل دو کیونکہ یہ نام بہت بھاری ہے ۔ میں نےسُوال کرنے والے کو سمجھاتے ہوئے کہا: اگر کربلا  والوں کے ناموں کی برکتیں نہیں ملیں گی تو پھر کن لوگوں کےناموں کی برکتیں ملیں گی؟نام بھاری ہے اِس لیے اُسے  بدل دیا جائے تو نام بدلنے کی یہ وجہ میری سمجھ میں نہیں آتی۔ اگر اِس نیت سے اپنے بچوں کے نام صحابۂ کِرام و اَولیائے عظامرِضْوَانُ اللّٰہِ عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن کے ناموں پر رکھیں کہ برکت حاصل ہو گی تو اِنْ شَآءَ اللّٰہ  ان کی برکتیں حاصِل ہوں گی۔ یاد رَکھیے! بُرے نام بُرا پھل لائىں گے ۔ بُرے نام رکھنے سے نقصان ہوتا ہےاور ان کی وجہ سے بچوں کے  اَخلاق بُرے ہو سکتے ہىں مگر  آج کل لوگUnique(منفرد) نام  کى حرص  مىں اپنے بچوں کے عجىب و غرىب نام رکھ رہے ہوتے ہىں۔ 
”جس کو جیسا کہو وہ ویسا بن جائے“ایسا کوئی وَظیفہ نہیں
سُوال: مجھے کوئى اىسا وَظىفہ بتا دیجیے  کہ جس کے کرنے سے یہ ہو کہ میں جن لوگوں کو نماز پڑھنے کا کہوں وہ نمازى بن جائىں اور جنہیں  گناہوں سے بچنے کا کہوں وہ گناہوں سے بچنے والے بن جائیں ۔ 
جواب: اىسا کوئى وَظىفہ نہىں کہ جس کو جو کہو  وہ ہر صورت مىں مان جائے یہ سِلسِلہ  تو اَنبىائے  کِرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَ السَّلَام کا  بھى نہیں تھا کہ وہ  جن لوگوں کو  اِیمان لانے کی دعوت دیتے تو  وہ اِىمان لے آتے، ابو جہل کو اِیمان لانے کی  دعوت دی گئی



________________________________
1 -    فیض القدیر، حرف الحاء، ۳/ ۵۲۲، تحت الحدیث: ۳۷۴۵  دارا لکتب العلمية بیروت