Brailvi Books

قسط نمبر36:مَیِّت والے گھر چولہا جَلانا کیسا؟
10 - 17
نَسوار مُنہ میں رکھنے سے وُضو نہیں ٹوٹتا
سُوال: کیا وُضو  کر نے کے بعد نَسوار مُنہ مىں رکھنے سے وُضو ٹوٹ جاتا ہے ؟ 
جواب: وُضو کر نے کے بعد نَسوار مُنہ مىں رکھنے سے وُضو نہىں ٹوٹے  گا البتہ نَسوار رکھنے  سے مُنہ مىں بَدبُو پیدا  ہو جاتى ہےلہٰذا اگر مسجد میں جانا ہو تو  مُنہ صاف کرنا ضَرورى ہےبلکہ گھر میں بھی اگرکوئی نماز مثلاً نفل وغیرہ پڑھنےہوں تو بھی سُنَّت ىہى ہے کہ مُنہ صاف ستھرا ہواور بَدبو نہ ہو۔ 
مثردہ ہے بے گھرو کہ صَلا اچھے گھر کی ہے
سُوال: اعلیٰ حضرت مولانا  شاہ امام احمد رضا خان رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِ  کے اِس شعر کی وضاحت فرما دیجیے ۔   
ىہ گھر ىہ دَر ہے اس کا جو گھر دَر سے پاک ہے
                   مثردہ ہے بےگھرو کہ صَلا اچھے گھر کی ہے   (حدائقِ بخشش)
جواب: اعلیٰ حضرت، امامِ اہلِسنَّت، مُجَدِّدِ دِین ومِلَّت مولانا شاہ امام احمد رضا خانرَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِ نے کعبۃُ اللہ شرىف کی طرف  نسبت کرتے ہوئے اِرشاد فرماىا کہ یہ گھر اور ىہ دَر اُس کا ہے جو گھر اور دَر سے پاک ہے۔ اگرچہ ہر شے کا مالک اللہ پاک ہے لیکن حقىقت مىں اللہ پاک کا کوئى گھر یعنی مکان نہىں ہے۔ کعبۃُ اللہ شرىف کو مجازا ً بَیْتُ اللہ(یعنی اللہ کا گھر )کہا جاتا ہے ۔ یُوں ہی لوگ ہر مسجد کو مجازی طور پر  اللہ پاک کا  گھر کہتے ہىں ورنہ حقىقت مىں اللہ پاک مسجد مىں رہتا نہیں  ہے۔ مژدہ ىعنى خوشخبرى ہو ان لوگوں کو جو حج کی سعادت پاتے اور  کعبۃُ اللہ شرىف کى زىارت کرتے ہیں کہ ان کے لیے  اچھے گھر کى بشارت ہے۔ اچھے گھر سے مُراد ىہاں یہ ہو سکتا ہے کہ جنَّت کى بشارت کى طرف اِشارہ ہو۔ صَلا کے معنیٰ”دعوت“کے  ہیں تو شاید یہ مُراد ہو کہ اچھے گھر یعنی جنَّت کے لیے کام کرو۔   
ناموں کے اَثرات مُرتب ہوتے ہیں
سُوال: کىا اِنسان پر  ناموں کے اَثرات مُرتب ہوتے ہىں ؟