Brailvi Books

قسط 34:اُداسی کا علاج
5 - 20
مالدار بننے کی تمنا کرنا کیسا؟ 
سُوال: مالدار  کو  دیکھ کر مالداربننے کی تمنا کرنا  کیسا ہے؟ (1)  
جواب: مالدار کو دیکھ کر مالدار بننے کی کیا تمنا  کی جائے؟ دُنیوی اِعتبار سے  کروڑ پتى یا اَربوں پتى ہونا بہت اچھا لگتا ہے لىکن حقىقت مىں اچھا نہىں ہے ا س لیے  کہ قیامت کے دِن پائى پائى کا حِساب دىنا ہو گا ۔ پھر دُنىا مىں بھى مالداروں کے لیے آزمائشیں ہوتی ہے مثلاً لوگ ان سے جَلتے ہىں، ان کے بچوں کو اِغوا کر کے لے جاتے ہىں، ڈاکو یا ٹھگ ان کے  پىچھے لگ جاتے ہىں اور اِس طرح کے کئی مَسائل ہوتے ہىں لہٰذا مالدار بننے کی تمنا کرنے کے بجائے  یہ دُعا کرنی چاہیے کہ اللہ کرىم اتنا دے کہ ہم کسى کے محتاج نہ ہوں، بس اسى کے دَر کے محتاج رہىں۔ بس اتنا دے کہ  ہمارا پىٹ بھرجائے، تَن ڈَھک جائے اور سر چُھپ جائے ، ىہ دُعا عافىت والى ہے۔ باقى زىادہ مال مانگ کر اپنے آپ کو آزمائش پر پىش نہیں کر نا چاہىے۔  مالدار کا مال جب جاتا ہے تو اُسے صَدمہ ہوتا ہے ، غریب کے پاس مال ہوتا ہی نہىں تو جائے گا کىا؟ مثلاً مالدار کى جىب کٹ جائے اور اس مىں لاکھ روپے ہوں تو اس کى نىند اُڑ جائے گى اور اسے  بہت صَدمہ ہوگا جبکہ کسى غریب کى جىب کٹ جائے اور اس کی دس روپے والى تسبىح  ىا پھٹا ہوا رومال چلا گیا تو Understood(طے شُدہ)ہے کہ اس کو اتنا زىادہ صَدمہ نہىں ہو گا جتنا لاکھ روپے والے کو ہوا۔ (2)
جامِعاتُ المدینہ کو خود کفیل بنانے کی تحریک
سُوال: اَلْحَمْدُلِلّٰہ!جامِعاتُ المدىنہ کو خود کفىل کرنے کے لىے ہر جامعۃُ المدینہ کے اَطراف  کی دُکانوں اور  گھروں پر مَدَنی عطىات بکس رکھنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اِس مُعاملے میں اب تک(۲۵ جمادی الاخریٰ ۱۴۴۰ھ بمطابق 02 مارچ 2019) کی نُماىاں کارکردگى جامعۃُ المدینہ فیضانِ خزائن العرفان ( گلبہار کھجى گراؤنڈبابُ المدینہ کراچی)کی ہے۔ آپ سے عرض ہے کہ جامِعاتُ المدینہ کو خودکفیل بنانے کے حوالے سے کچھ مَدَنی پھول بھی اِرشاد فرما دیجیے۔ نیز جو کوششیں کر رہے ہیں انہیں دُعاؤں سے بھی نواز دیجئے ۔ ( جامِعاتُ المدىنہ ، صوبہ مکى کی مُشاورت  کے رُکن کا سُوال)



________________________________
1 -   یہ سُوال شعبہ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ کی طرف سے قائم کیا گیا ہے جبکہ جواب امیر اہلسنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا عطا فرمودہ  ہی ہے ۔  (شعبہ فیضانِ مدنی مذاکرہ) 
2 -   حسد کی تعریف، اس سے بچنے کا طریقہ و دعائیں اور دیگر اہم معلومات حاصل کرنے کے لیے مکتبۃ المدىنہ کى 97  صفحات پر مشتمل کتاب ”حسد“  کا مطالعہ کیجئے۔ (شعبہ فیضانِ مدنی مذاکرہ)