لىتى ہےکہ فُلاں اِس کام کے لیے ہاں تو کہہ دے گا لیکن کرے گا نہیں تو یُوں کسی کے بارے میں ىہ طے کر لىنا کہ وہ کام نہیں کرے گا بَدگمانى تو نہیں ؟(نگرانِ شُوریٰ کا سُوال )
جواب: ىہ بَدگمانى نہىں کہلائے گى کیونکہ ىہاں یہ قرىنہ ہے کہ تجربے کی بِنا پر یہ معلوم ہے کہ سامنےوالے کا کوئی ٹھکانا نہیں اور وہ اپنی بات کو پورا نہیں کرے گا۔ اىسے لوگوں کى تعداد بہت زىادہ ہے۔ اِس طرح کے لوگوں کی یہ عادت ہوتی ہے کہ وہ ہاں میں ہاں کر رہے ہوتے ہیں اور سب کو ہاں بولتے ہیں اور دوسروں کو بھی کہتے ہیں کہ تم بھی بس ہاں میں ہاں کیا کرو کام کون کرتا ہے؟ظاہر ہے یہ بہت غَلَط عادت ہے ۔
شِکار کرنے کی جائز اور ناجائز صورتیں
سُوال: مچھلى وغیرہ کا شِکار کرنا کىسا؟
جواب: کھانے، دَوا کے طور پر اِستعمال کرنے ىا بىچنے کے لیے مچھلى کا شِکار کرنا جائز ہے بلکہ اِس مقصد کے لیے باقی حلال جانوروں یا پرندوں کا شِکار بھی کر سکتے ہىں۔ اَلبتہ شِکار کھىلنا حرام ہے جیسا کہ بعض لوگوں کا شِکار کرنے سے کوئی صحیح مقصد نہىں ہوتا، تفرىح کے لىے شِکار کرتے اور مار کر پھىنک دىتے ہىں تو ىہ حرام ہے۔ (1)
گرم پانی پینے کے فوائد
سُوال: کىا ہر موسم مىں گرم پانى ہى پىنا چاہىے؟نیز کیا گرم پانی ہر شخص کے لىے مفىد ہے؟
جواب: طِبّی طور پر گرم پانى پىنا مفىد ہے۔ اىک قول کے مُطابق سردىوں مىں گرم پانى پىنے سے بىمارىوں سے تَحَفُّظ حاصِل ہوتا ہے۔ ممکن ہے کہ اپنى اپنى طبىعت کے مُطابق اىسى چىزىں فائدہ کرتى ہوں لہٰذا یہ بھی ہو سکتا ہے کہ کسى کو گرم پانی پینے سے فائدہ نہ ہو۔ اِس طرح کا علاج اپنے طبىب (ڈاکٹر) کے مشورے سے کرنا مفىد ہوتا ہے۔ طبىب اىک ہی ہونا چاہىے کہ اسے مریض کے مِزاج کا پتا ہوتا ہے کہ کون سى دَوا اسے مُوافق ہے اور کس سے Side Effect(منفی اثر) ہو جاتا ہے۔ نئے نئے طبىبوں کے پاس جائىں گے تو انہیں پتا نہىں چلے گا۔ بہرحال عمومی طور پر گرم پانی پینا فائدہ مند ہے۔
________________________________
1 - فتاویٰ رضویہ،۲۰/۳۴۱ ماخوذاً رضا فاؤنڈیشن مرکز الاولیا لاہور