Brailvi Books

قسط 34:اُداسی کا علاج
19 - 20
میں نے بے قراری اور رونے دھونے والوں کے بھی صوتی پیغام سنے ہیں، ان میں زیادہ تر وہ ہوتے ہیں جن کے بیان کردہ مَدَنی اِنعامات پر عمل نہیں ہوتا یا بےچاروں کے پاس وَسائل نہیں ہوتے۔ جن کے پاس پیسے ہوتے ہیں ان کو اِعتماد  ہوتا ہے کہ ہمارے پاس پیسے ہیں اور مَدَنی اِنعامات پر بھی عمل ہے۔ لیکن جو پُھوٹ  پُھوٹ کر رو رہا ہو تو سمجھ جانا چاہیے کہ یہ کَرم والا ہے۔ کل تک جو مجھے اِطلاع پہنچی تھی اُس کے مُطابق مَدَنی اِنعامات والوں کی تعداد پندرہ سو (1500) تھی پھر ایک دِن بعد یہ تعداد ڈبل سے بھی زیادہ ہو گئی  اتنی تیزی آرہی ہے۔ یاد رَکھیے!مَدَنی اِنعامات کی بیان کردہ تعداد پر عمل کرتے ہوئے تین مہینے کا عرصہ ہونا بھی  ضَروری ہے۔ ممکن ہے رپورٹ الگ الگ ہو گئی ہو کیونکہ رپورٹوں میں  بھی تبدیلی آجاتی ہے۔ مگر میرے پاس اب تک 12 ہی نام آئے ہیں۔ 
نیند میں خراٹے آتے ہوں تو کیا کرے؟
سُوال: مجھے نیند میں خراٹے آتے ہیں جس کی وجہ سے میرے گھر والے اَذِیَّت کا شکار ہوتے ہیں اِس کا کوئی حَل اِرشاد فرما دیجیے۔ 
جواب: بعض لوگوں کے خراٹے(Snore)ایسے  زور دار ہوتے  ہیں  کہ ان سے واقعی تکلیف ہوتی ہے۔ ایک کمرے میں کئی آدمی سو رہے ہوں اور کسی ایک کو خراٹے آئیں تو سب آزمائش میں آجاتے ہیں۔ ایسا آدمی اگر سفر وغیرہ پر ہو اور پہلے سے ساتھ والے کو بتا دے کہ مجھے خراٹے آتے ہیں تو شاید مارے خوف کے اُسے نیند ہی نہ آئے۔ بہرحال یہ بے چارے بھی مجبور ہوتے ہیں، خراٹے اِن کے اِختیار میں نہیں ہوتے۔ کسی کو تھکن کی وجہ سے بھی آتے ہیں تو کسی کو نیند کی کمی کی وجہ سے ، اگر ایسے آدمی نے نیند کم کی ہے اور ایک ا ٓدھ دِن کا جاگا ہوا ہے تو شاید پھر اِس کے قریب کوئی سو بھی نہ سکے۔ اِس کا ایک میڈیکل حَل رُکنِ شُوریٰ اطہر بھائی نے مجھے بتایا ہے کہ میڈیکل کی دُکان پر  Snoring Stick کے نام سے یہ آئٹم مل جاتا ہے جو ناک پر لگانے سے خراٹوں کی آواز میں کافی حَد تک کمی آ جاتی ہے۔ اِس طرح کی چیزوں میں Side Effect (منفی اثرات) بھی ہوتے ہوں تو تعجب نہیں۔ (اِس موقع پر رُکنِ شُوریٰ نے فرمایا: )چونکہ یہ ناک پر  لگنے والی چیز ہے تو بہتر ہے اپنے ڈاکٹر کے مشورے سے ہی اِستعمال کی جائے تاکہ رات میں سوتے ہوئے کوئی پرابلم نہ ہو جائے۔ مَدَنی