بڑے ہو جائیں اور ان کا شناختی کارڈ بن جائے جو عموماً 18سال کی عمر میں بنتا ہے۔ نیز مَدَنی مُنّے اور مَدَنی منیاں بے قراری کے ساتھ ساتھ مَدَنی اِنعامات پر عمل کرتے رہیں اور ان کا چل مدینہ کا مُطالبہ بھی ہو۔ اللہ پاک کرے میں اس وقت تک خیر و عافیت کے ساتھ زندہ بھی رہوں تو ان کی چل مدینہ کی ترکیب بن جائے گی۔
جو پہلے ہی ”حَرَمَیْنِ طَیِّبَیْن“میں ہو وہ چل مدینہ کے لیے کیا کرے؟
سُوال: جو لوگ پہلے ہی حَرَمَیْنِ طَیِّبَیْن زَادَہُمَا اللّٰہُ شَرَفًاوَّتَعْظِیْماً میں موجود ہیں اور اُن کا مَدَنی اِنعامات پر عمل بھی ہے، انہیں چل مدینہ کی دَرخواست دینی ہو تو وہ وہیں رہ کر اِنتظار کریں یا بابُ المدینہ (کراچی) آکر چل مدینہ ہوں؟(رُکنِ شُوریٰ کا سُوال)
جواب: اگر ان کے پاس وہاں رہنے کا پکا ویزہ ہے تب تو وہ وہیں رہیں، وہاں سے بھی چل مدینہ ہوسکتے ہیں۔ ہاں اگر ان کا عمرے کا ویزہ ہے تو وہ لمیٹڈ دِنوں تک ہوگا تو ظاہر ہے میں ان کو غیر قانونی کام کا تو مشورہ نہیں دوں گا لہٰذا انہیں اپنے وطن واپس آ کر وہاں سے چل مدینہ کا سفر کرنا ہو گا۔ یاد رَکھیے!اسلامی بھائیوں کے لیے چل مدینہ کا ٹکٹ72 میں سے 66 اور اسلامی بہنوں کے لیے 63میں سے 58مَدَنی اِنعامات ہیں۔ اسلامی بہنوں کا بھی چل مدینہ کا جَذبہ ہوتا ہے وہ بھی طلبگار ہوتی ہیں اور ان کا بھی مَدَنی اِنعامات پر عمل ہوتا ہے مگر وہ اپنے محارم کی وجہ سے رہ جاتی ہیں۔
چل مدینہ کے لیے مَدَنی اِنعامات پرعمل ہی ٹکٹ ہے
سُوال: آپ نے فرمایا کہ اسلامی بھائیوں کے لیے چل مدینہ کا ٹکٹ72 مَدَنی اِنعامات میں سے 66مَدَنی اِنعامات پر عمل ہے ، اگر 66مَدَنی اِنعامات پر عمل ہوجائے تو کیا حج کا ٹکٹ مَدَنی مَرکز کی طرف سے ہو گا؟(رُکنِ شُوریٰ کا سُوال)
جواب: ہم کسی کو مَدَنی مذاکرے یا سُنَّتوں بھرے اِجتماع میں آنے کی دعوت دیں یا مَدَنی قافلے میں سفر کرنے کا کہیں تو اِس کا مَطلب یہ نہیں ہوتا کہ اس کا کھاناپینا وغیرہ سب کچھ ہمارے ذِمّے ہو گا۔ یہ تو Understood(یعنی طے شُدہ بات)ہے کہ حج کا سفر کرنا ہے اور مدینے جانا ہے تو اپنے پلے سے ہی سب کچھ کرنا ہو گا۔ میں پہلے بھی اِعلان کر چکا ہوں کہ جس کے پاس اَخراجات ہوں وہی رابطہ کرے۔ میرے پاس 66 مَدَنی اِنعامات والوں کے 12نام اور شناخت کے لیے WhatsAppکے ذَریعے تصاویر آچکی ہیں، اب ان میں کون کون بےقرار ہے یہ تو دیکھ کر ہی پتا چلے گا۔