سفید بال دیکھ کر موت کو یاد کرنے والا بادشاہ
اىک بادشاہ نے اپنے گھر مىں اىک تابوت رکھا ہوا تھا جسے دىکھ کر وہ اپنی موت کو ىاد کیا کرتا تھا۔ اىک بار صبح جب اُس نے آئىنے میں اپنا چہرہ دىکھا تو اسے اپنی داڑھى مىں اىک سفىد بال نظر آىا، اُس نے کہا کہ اب ىہ تابوت اُٹھا لیا جائےکہ اب مجھے اِس کى حاجت نہىں ہے کیونکہ مىرى داڑھى مىں سفىد بال آ گىا ہے جو موت کا قاصد ہےلہٰذا اَب مىں اپنے سفىد بال کو دىکھ کر موت کو ىاد کرلىا کروں گا۔ ایک طرف تو وہ بادشاہ سفید بال سے عبرت حاصِل کر لیا کرتا تھا اور دوسری طرف ہم ہیں کہ سارے کے سارے بال سفید ہو جاتے ہیں مگر افسوس عِبرت حاصِل نہیں کرتے ۔ (1)
مَدَنی عطیات جمع کرنے اور کروانے والوں کے لیے دُعائے عَطّار
سُوال: اَلْحَمْدُ لِلّٰہ دعوتِ اسلامى کے مَدَنی کاموں کے سلسلے میں اَربوں روپے جمع کرنے کے لیے اسلامى بھائى مَدَنی عطیات کے بستے لگاتے ہیں، جن میں بہت سے عاشقانِ رَسول ہزاروں لاکھوں روپے جمع کرواتے ہیں لہٰذا آپ سے اِلتجا ہے کہ جو اسلامى بھائى مَدَنی بستوں پر آ کر مَدَنى عطىات جمع کرواتے ہىں اور جو جمع کرتے ہیں دونوں کو دُعاؤں سے نواز دىں تاکہ ہمارے مَدَنى عطىات مىں بہترى آ جائے اور ہم مَدَنى کام کو لے کر آگے بڑھ سکىں۔
جواب: یَارَبَّ الْمُصْطَفٰےجَلَّ جَلَالُہٗ وَ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم! جو مَدَنى عطىات بکس یا مَدَنی بستہ لگاتے ہىں، لگواتے ہىں ، اِس کے لىے بھاگ دوڑ کرتے ہىں، اِس مىں مَدَنى عطىات ڈالتے ہىں، جمع کرتے ہىں، لے جاتے ہىں اور جس طرح بھى اِس مىں حِصَّہ لىتے ہىں اِن کو صِرف اپنے دَر کا محتاج رکھ، کسى غىر کا محتاج نہ کرنا۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّم
مَدَنی مُنّے اور مَدَنی منیاں چل مدینہ ہونے کے لیے کیا کریں؟
سُوال: مَدَنی مُنّوں اور مَدَنی مُنّیوں کو چل مدینہ ہونا ہوتو وہ کیا کریں؟
جواب: مَدَنی مُنّوں اور مَدَنی مُنّیوں کو چل مدینہ ہونا ہو تو وہ ابھی سے میرے لیے دَرازی عمر بالخیر کی دُعا کریں تاکہ وہ
________________________________
1 - حضرتِ سَیِّدُنا ابو یزید رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِ نے آئینہ میں اپنا چہرہ دیکھ کر فرمایا: بال تو سفید ہو گئے مگر عیب نہیں گئے اور معلوم نہیں کہ آگے کیا ہو گا؟
(مرقاة المفاتيح، کتاب الجھاد ، باب اعداد آلة الجھاد، الفصل الثانی، ۷/ ۴۳۳، تحت الحدیث: ۳۸۷۳ دار الفکر بیروت)