اپنے مُبارَک پىٹ پر پتھر باندھ لىا کرتے تھے (1)اور جو کچھ موجود ہوتا تناول فرما لىتے ىعنى کھا لىتے اور حلال وپاکىزہ اَشیاء کھانے سے اِجتناب نہ فرماتے ىعنى انہیں کھا لىتے اور اگر روٹى نہ ہوتی تو صِرف کھجور ہی کو پاتے تو وہى تناول فرما لىتے تھے۔ پىارے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے لگاتار تىن دِن سىر ہو کر گندم کى روٹى نہىں کھائى ىہاں تک کہ اللہ پاک سے جا ملے ىعنى آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کى وفات شرىف ہوئى ۔ (2) یاد رَکھیے! آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کا ىہ عمل فخر اور بخل کى وجہ سے نہ تھا بلکہ دوسروں کو خود پر ترجىح دىنے اور اِىثار کے لىے تھا۔ (3)
گھر تبدیل کرنے کی صورت میں رُوحیں کہاں آئیں گی؟
سُوال: سُنا ہے رُوحىں گھر پر آتى ہىں تو اگر گھر تبدىل کر لىا جائے تو پھر رُوحىں کہاں آئىں گى؟
جواب: جہاں آپ رہتے ہىں وہ گھر رُوحوں کو مِل جاتا ہے تو دوسرا گھر بھى مِل جائے گا کیونکہ اللہ پاک دِکھانے والا ہے۔
مسجد میں کنگھی کرنا کیسا؟
سُوال: مسجد مىں کنگھى کرنا کىسا ہے؟
جواب: مسجد مىں کنگھى کرنے سے بچنا ہو گا کىونکہ اِس سے مسجد مىں بال جھڑىں گے، البتہ اگر کوئى اِحتىاط سے کنگھی کرتا ہے مثلاً چادر بچھا کر کرتا ہے تاکہ بال گریں تو چادر پر گریں تو اِس طرح کنگھی کرنا جائز ہے۔ مسجد میں کنگھی کرنے سے منع ہى کرنا چاہىے ورنہ اِعتکاف مىں اگر معتکفین سب جگہ کنگھیاں کرنا شروع کر دیں گے تو چونکہ سب کو اِحتیاط کرنا آتی نہیں ہے اِس لیے بال گِراتے رہیں گے حالانکہ مسجد کو صاف سُتھرا رکھنے کا حکم ہے۔
اللہ پاک کا دِیدار کس طرح ہو گا؟
سُوال: لوگ کہتے ہىں کہ جب اللہپاک کو دُنىا مىں نہىں دىکھ سکتے تو قىامت مىں کس طرح دىکھىں گے ؟
جواب: جنَّت کو بھى تو ہم نے دُنىا مىں نہىں دىکھا اور اِس کے عِلاوہ بھی بہت کچھ نہىں دىکھا مگر ہم اِىمان لاتے ہىں تو جب
________________________________
1 - احیاء العلوم، کتاب آداب المعيشة واخلاق النبوة، ۲/ ۴۴۳-احیاء العلوم(مترجم)، ۲/ ۱۲۷۲
2 - مسلم، کتاب الزھد والرقائق، باب الدنیا سجن المؤمن وجنة الكافر، ص۱۲۱۴، حدیث: ۷۴۴۴
3 - احیاء العلوم، کتاب آداب المعيشة واخلاق النبوة، ۲/ ۴۴۳-احیاء العلوم(مترجم)، ۲/ ۱۲۷۳