ہے۔ دوسرا معنىٰ ىہ ہے کہ جس طرح اِىمان لانے سے پچھلے تمام گناہ مِٹ جاتے ہىں اِسى طرح وُضو سے بھى مسلمان کے پچھلے گناہ مِٹا دىئے جاتے ہىں، چونکہ اِىمان کے بغىر وُضو نہىں ہوتا اِس لىے فرماىا کہ طہارت ىعنى پاکى آدھا اِىمان ہے۔ (1)
”فرشتوں سے غلطی ہو سکتی ہے “کہنا کیسا؟
سُوال: کىا فرشتوں سے غَلَطى ہو سکتى ہىں ؟ بعض لوگ کہتے ہىں کہ کبھى کبھى فرشتوں سے بھى غَلَطى ہو جاتى ہے ، اىسا کہنا کىسا؟
جواب: فرشتے مَعصوم اور گناہوں سے بالکل پاک ہىں۔ (2)جو کام ان کو اللہ پاک نے سونپا اس مىں ىہ غَلَطى نہىں کرتے اور اسے برابر بجا لاتے ہىں۔ (3)
سرکار عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی سیرتِ طیبہ کے متعلق چند مَدَنی پُھول
سُوال: حضور صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کى سىرتِ طىبہ کے متعلق چند مَدَنى پھول اِرشاد فرما دىجئے۔
جواب: پىارے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کى سىرتِ طىبہ کے متعلق چند مَدَنى پھول حاضِر ہىں: (1) ہمارے پىارے آقا، مکى مَدَنى مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کى عاجزى و اِنکسارى اىسى تھى کہ اپنے مُبارَک نعلىن خود گانٹھ لىتے ىعنى ضَرورت پڑنے پر اپنی مُبارَک جوتىاں خود سى لىتے تھے ۔ (4)(2) آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم اپنے مُبارَک کپڑوں مىں پیوند بھی خود لگا لىا کرتے تھے ۔ (5)(3) اِسی طرح آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم گھر کے کام کاج مىں مدد فرماتے اور اپنى اَزواجِ مطہرات رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُنَّ کے ساتھ گوشت کے ٹکڑے کر لىا کرتے تھے۔ (6)(4)حضور رَحمتِ عالَم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم اِنتہائى بھوک کى وجہ سے
________________________________
1 - شرح مسلم للنووی، کتاب الطھارة، باب فضل الوضوء، الجزء: ۳ ، ۲/ ۱۰۰ دار الکتب العلمیة بیروت
2 - تفسیر کبیر، پ۱، البقرة، تحت الآیة: ۳۰، ۱/ ۳۸۹ دار احیاء التراث العربی بیروت
3 - اِسی طرح کے ایک سُوال کے جواب میں اعلیٰ حضرت، امامِ اہلِسنَّت مولانا شاہ امام احمد رضا خانرَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِ فرماتے ہیں: یہ (کہنا کہ فرشتوں سے غلطی ہو سکتی ہے)محض غَلَط ہے، اللہ کے فرشتے اس کے حکم میں غَلَطی نہیں کرتے۔ قَالَ اﷲُ تَعَالٰی(اللہ پاک نے اِرشاد فرمایا: ) ( وَ یَفْعَلُوْنَ مَا یُؤْمَرُوْنَ(۶)) (پ۲۸، التحریم: ۶) ترجمۂ کنز الایمان: اور جو انہیں حکم ہو وہی کرتے ہیں۔ (فتاویٰ رضویہ ، ۹/ ۶۵۹)
4 - احیاء العلوم، کتاب آداب المعيشة واخلاق النبوة، ۲/ ۴۴۲-احیاء العلوم(مترجم)، ۲/ ۱۲۶۹
5 - احیاء العلوم، کتاب آداب المعيشة واخلاق النبوة، ۲/ ۴۴۲-احیاء العلوم(مترجم)، ۲/ ۱۲۶۹
6 - احیاء العلوم، کتاب آداب المعيشة واخلاق النبوة، ۲/ ۴۴۲-احیاء العلوم(مترجم)، ۲/ ۱۲۶۹