Brailvi Books

قسط 34:اُداسی کا علاج
11 - 20
 نقصان دہ ہے۔ بعض اوقات اتنے بڑے کپوں میں چائے پىتے ہیں جو کپ نہیں جگ ہوتے ہیں ۔ کڑک چائے میں چونکہ چىنى کى ضَرورت زىادہ پڑتی ہے ورنہ وہ کڑوى لگے گى لہٰذا آپ شوگر کا ٹىسٹ بھى کروا لىں۔ اللہ کرے کہ آپ صحت مند ہوں لیکن ٹیسٹ کروانے  کا مشورہ اِس لیے دے رہا ہوں کہ اگر خُدا ناخواستہ کوئى بیماری ہو تو وہ سامنے آ جائے اور اس کا بروقت علاج کىا جا سکے۔ بہرحال  چائے کا اِستعمال کم کىا جائے اور کڑک چائے کے بجائے نارمل چائے پى جائے۔ مىٹھى بھی اىک دَم شربت کى طرح نہ ہو بلکہ مُناسب میٹھا رکھیں، نیز میٹھے کے لیے گُڑ اِستعمال کرنا چاہیے کیونکہ سفید چینی نقصان دہ ہے۔ دعوتِ اسلامى بننے سے پہلے میں نے اىک آرٹىکل پڑھا تھا کہ سفید چینی مىٹھا زہر  ہے۔ اب تو ڈاکٹر صاحبان بھی سفىد چىنى سے متفق نہىں ہىں لہٰذا اِس کى جگہ اگر گُڑ چلتا ہو تو مُناسب مِقدار مىں گُڑ ڈالا جائے کہ یہ اچھا ہے اور اِس سے بھی اچھا شہد ہے مگر ظاہر ہے کہ شہد مہنگا ہے جسے ہر اىک خریدنے کی طاقت نہىں رکھتا۔ نیز اصلى شہد کہاں سے لائىں گے؟ بہرحال چائے  گُردوں کے لىے نقصان دہ ہے لہٰذا جس کى عادت نہ ہو تو وہ چائے نہ پیئے کہ نہ رہے بانس نہ بجے  بانسرى ۔ 
شراب پینے والے کا نکاح
سُوال:  اگر کسى شخص نے شراب پى لی اور 40 دِن ابھی نہیں گزرے تھے کہ اس کا نکاح کروایا گیا، کیا نکاح ہو جائے  گا؟ 
جواب: شراب بڑى خراب ہے۔ اِس کا تو اىک قطرہ بھى پىنا حرام اور جہنم مىں لے جانے والا کام ہے۔ شراب پینے والا سخت گناہ گار ہے اور اِس پر فرض ہے کہ توبہ کرے اور آئند ہ نہ پىنے کا عہد کرے، البتہ نکاح کا اس سے کوئى تعلق نہىں ہے  لہٰذا  شراب پىنے والے کا نکاح بھی ہو جائے گا۔   
پاکی اِیمان کا حصہ کیسے ہے؟
سُوال:  کىا پاکى اِىمان کا حصہ ہے اور ىہ اِىمان کا حصہ کىسے ہے؟
جواب: فرمانِ مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم ہے: اَلطُّہُوْرُ شَطْرُ الْاِیْمَان ىعنى پاکى آدھا اِىمان ہے۔ (1)اِس حدىثِ پاک کى شرح میں امام نووی رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِ فرماتے ہىں: پاکى آدھا اِىمان ہے، اِس  کا اىک معنىٰ ىہ ہے کہ پاکى کا اَجر بڑھ کر آدھے اِىمان تک پہنچ جاتا 



________________________________
1 -   مسلم،  کتاب الطھارة،  باب فضل الطھور،  ص۱۱۵،  حدیث: ۵۳۴ دار الکتاب العربی بیروت