عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کى صحبت پائى، چاہے یہ صحبت اىک لمحے کے لىے ہی ہو اور پھر اِىمان پر خاتمہ ہوا ہو۔ دیکھنا شرط نہیں ہے جیسا کہ حضرتِ سیِّدُنا عبدُاللہ بِن اُمِّ مکتوم رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ نابىنا تھے لیکن صحابی ہیں۔ (1)
بچی کا نام صحابیہ رکھنا کیسا ہے؟
سُوال: کیا بچی کا نام صحابىہ رکھنا جائز ہے؟
جواب: آج کل Unique(منفرد)نام رکھنے کا بڑا جَذبہ ہے۔ حتّٰی کہ اگر اىک بىٹے کا نام اِدرىس ہو اور دوسرے کا نام کوئى بتا دے کہ ابلىس رکھ لو تو شاىد اَن پڑھ قسم کے لوگ ىہ نام رکھ لىں ۔ Unique(منفرد) نام کے شوق میں ان کو سمجھ ہی نہىں پڑے گى کہ ابلىس کسے کہتے ہىں؟ حالانکہ ابلىس شىطان کوکہتے ہىں اور یہ نام کوئی سمجھ دار رکھتا بھی نہىں۔ اِسی طرح اور بھی عجىب و غرىب نام لوگ رکھتے ہىں ۔ بہرحال صحابىہ نام رکھنے کے بجائے کسى صحابىہ کے نام پر نام رکھ لىں مثلاً عائشہ صحابىہ کا نام ہے، فاطمہ صحابىہ کا نام ہے اور ان کو ىہ نسبت بھی حاصل ہے کہ ىہ سرکار صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کی شہزادی ہىں۔
اپنے ہاتھ سے کمانے کی فضیلت
سُوال: اپنے ہاتھ سے کمانے کی کىا فضیلت ہے ؟
جواب: اللہ پاک کے آخرى نبى، مکی مَدَنی صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے اِرشاد فرماىا: سب سے زىادہ پاکىزہ کھانا وہ ہے جو بندہ اپنى کمائى سے کھائے ۔ (2)
کڑک چائے پینے کے نقصانات
سُوال: میں دِن میں تین سے چار بار کڑک چائے پینے کا عادی ہوں، کیا چائے پینے کا کوئی نقصان بھی ہے؟ (عمر رسیدہ شخص کا سُوال)
جواب: آپ کى عمر کے حساب سے مىں مشورہ دوں گا کہ آپ فورى طور پر اپنے گُردے چىک کروا لىں کىونکہ چائے گُردے کو نقصان کرتى ہے۔ کڑک چائے تو اور بھى زیادہ خطرناک ہے، پھر اسے دِن میں تىن تىن، چار چار بار پینا مزید
________________________________
1 - نزهة النظر فی توضیح نخبة الفکر، ص۱۱۱ ماخوذاً مکتبة المدینه باب المدینه کراچی
2 - ابن ماجه، کتاب التجارات ، باب الحث علی المکاسب، ۳/ ۶، حدیث: ۲۱۳۸ دار المعرفة بیروت