Brailvi Books

قسط 32:شُتُر مُرغ کے بارے میں دِلچسپ معلومات
9 - 20
 ہیں کہ کسی کی جیب کاٹ لیں یا کسی کی چپل اُٹھالیں  ۔ 
کیا نابالغی کی حالت میں کیے ہوئے حج سے فرض حج ادا ہو جاتا ہے ؟
سُوال :  اگر کسى نے بالغ ہونے سے پہلے حج کرلىا تھا ، اب بالغ ہونے کے بعد صاحبِ اِستطاعت ہونے پر اپنا فرض حج دوبارہ کرنا ہوگا یا پہلے جو کرلىا تھا وہى کافى ہے ؟(سوشل میڈیا کے ذَریعے سُوال) 
جواب :  نابالغ پر حج فرض نہىں ہوتا لیکن اگر اس نے حج کرلىا تو اس پر ثواب پائے گا کیونکہ نابالغ کى نىکى مقبول ہے ۔  البتہ نابالغی کی حالت میں کیے گئے حج سے فرض حج ادا نہىں ہو گا لہٰذا بالغ ہونے کے بعد اگر وہ صاحبِ اِستطاعت ہوا اور حج فرض ہونے کی دِیگر شرائط بھی پائی گئیں تو اب اسے فرض  حج  کرنا ہو گا ۔ (1) زندگى مىں اىک بار حج فرض ہے ۔ (2) بعض لوگ بَرسرِروزگار ہونے کو حج کے فرض ہونے کی شرط سمجھتے ہیں حالانکہ ایسا نہىں  ہے ۔   
کسى کے حج  کروا دینے سے فرض حج کب ادا ہوگا؟
سُوال  : اگر کسى شرعى فقىر نے حج  کر لىا اور پھر وہ  بعد مىں صاحبِ حىثىت ہو گىا تو  کىا اب اُسے  دوبارہ حج کرنا پڑے گا؟
جواب : اگر حجِّ بدل کىا تھا تو پھر اس کا اپنا فرض حج ادا نہ ہوا(3)حج کے مَسائل میں شرعى فقىر کى اِصطلاح نہىں ہے بلکہ حج کی  شرائط کا اِعتبار ہے ۔ اگر کسی کے پاس   اَربوں روپے ہىں لىکن وہ  اىسا بىمار ہے کہ سفر کر ہى نہىں سکتا تو اب اُس پر لازم نہیں کہ خود  حج کرے ہى کرے بلکہ وہ چاہے تو  حجِّ بَدل کروا دے ىا حج کرنے کی وصىت کر دے ۔ اِسی طرح اگر کسی شخص کو کسی نے تحفے میں رقم دی اور اُس نے اس رقم سے  حج کر لىا تو   اس کا فرض حج ادا ہو جائے گا اور اگر کسى نے حج  کروا دىا جىسا کہ آجکل  لوگ حج کے لیے  بھىج دیتے ہىں تو بھی فرض حج ادا ہو جائے گا ۔  (4)



________________________________
1 -    فتاویٰ رضویہ، ۱۰ / ۷۷۵
2 -    فتاویٰ ھندية، کتاب المناسک، الباب الاول فی تفسیرالحج و فرضیته ...الخ، ۱ / ۲۱۶
3 -   بہارِ شریعت، ۱ / ۱۲۰۱، حصہ : ۶ 
4 -    میقات سے باہر کا رہنے والا جب میقات تک پہنچ جائے اور پیدل چل سکتا ہو تو سواری اُس کے لیے شرط نہیں، لہٰذا اگر فقیر ہو جب بھی اُسے حجِ فرض کی نیت کرنی چاہیے  نفل کی نیت کریگا تو اُس پر دوبارہ حج کرنا فرض ہو گا اور مطلق حج کی نیت کی یعنی فرض یا نفل کچھ معین نہ کیا تو فرض ادا  ہو گیا ۔  (بہارِشریعت ، ۱ / ۱۰۴۱، حصہ : ۶)