Brailvi Books

قسط 32:شُتُر مُرغ کے بارے میں دِلچسپ معلومات
8 - 20
 لکھا ہے کہ بچے جب روئىں تو جہنمىوں کا رونا ىاد کرىں  ۔ (1)بچہ اىسے لگتا ہے کہ بے بسى کے ساتھ رو رہا ہے ، تو جہنم مىں بھى بے بسى کے ساتھ رونا ہو گا ۔  بس اللہ پاک ایسا کرم کرے کہ ہم جہنم مىں ہى نہ جائىں جو رونا پڑے ۔  اللہ کرے کہ ہم جہنم مىں جانے والے کام کرنے کے بجائے  نىکىاں ہى کرتے رہىں ۔ 
بلیاں کیوں روتی ہیں ؟
سُوال : اگر کسى گھر مىں بلىاں روتی اور چىخىں مارتى ہوں تو  لوگ کہتے ہیں  کہ اس گھر مىں جادو یا جنات ہىں ، کىا  اس کی کوئی حقىقت ہے ؟
جواب : اِن باتوں  کى کوئى حقىقت نہىں ہے  ۔ چونکہ بلىوں مىں بھى اِحساس ہوتا ہے ، ان کا بھی کچھ نہ کچھ حافظہ ہوتا ہے جبھى تو ىہ مانوس ہوتى ہىں ۔  کسى کے گھرجاتى ہىں تو اسى کے دَروازے میں داخل ہوتى ہىں، دوسرے کے دَروازے میں داخل نہیں ہوتیں، اِس کا مَطلب یہ ہے کہ انہیں ىاد رہتا ہے ۔ بلی کے رونے کا سبب یہ ہوسکتا ہے کہ کسى جانور نے اس کے سامنے اس کا بچہ کھا لىا ہو جس کا صَدمہ اس کے جِگر مىں بىٹھ گىا ہو، جب اس کی یاد آتی ہوتو  اس وجہ سے چىختى اور روتى ہو ۔  بہرحال بلی کے رونے کی ایسی کوئی بھی وجہ ہو سکتی ہے لہٰذا بلی کے رونے کا ىہ مَطلب نہیں لىنا چاہیے کہ ىہاں جِنّات ہىں ۔  
جنات عموماً ہر جگہ ہوتے ہیں 
جنات تو عام طور پر ہر جگہ ہوتے ہىں کىونکہ ان کی تعداد اِنسانوں کے مقابلے میں نو گنا زىادہ ہے  ۔ (2)یعنی اىک اِنسان ہے تو نو جِنّ ہىں ۔ اِس کو یُوں سمجھیے کہ اگر دُنىا مىں اىک کروڑ اِنسان رہتے ہىں تو نو کروڑ جِنّ رہتے ہىں ۔  ہر جِنّ ستاتا نہىں ہے جیسے ہزاروں اسلامى بھائى مختلف جگہوں میں جمع ہوکر مَدَنی مذاکرے میں شریک ہوتے ہىں ، کوئى کسى کو تنگ نہیں کرتا، سب پُرسکون بىٹھے ہوتے ہىں تو اِسی طرح جنات بھى پُرسکون ہوتے ہىں ۔  البتہ بعض جنات شرىر بھی ہوتے ہىں جو اِنسانوں کو نقصان پہنچاتے ہیں ۔ نقصان پہنچانے والے تو بعض اِنسان بھی ہوتے ہیں جو مجمع میں اس تاک میں ہوتے



________________________________
1 -    موسوعة ابن ابی الدنیا، کتاب الرقة والبکاء، ۳ / ۲۱۸، الرقم : ۲۵۳المکتبة العصریة بیروت 
2 -    تفسیرطبری، پ۱۷، الانبیآء، تحت الآیة : ۹۶، ۹ /  ۸۵، حدیث : ۲۴۸۰۳ دار الکتب العلمیة، بیروت