جائىں گى اور آپ حىران رہ جائىں گے کہ ابھى تک ىہ مَسائل مجھے معلوم ہى نہىں تھے ۔
عمرے پر جانے والا حلق کب کروائے ؟
سُوال : جب عمرے پر جائىں تو عمرے سے پہلے سر گنجا کروائیں یا بعد میں؟
جواب : عمرے سے پہلے حلق کروانے کا تو کوئى مقصد نہىں ہے ، البتہ اگر کسی مَرد کے بال بڑے ہىں اور ىہ خطرہ ہے کہ اِحرام کى نىت کے بعد ہاتھ لگنے ىا وُضو کرنے مىں بال جھڑتے رہىں گے تو وہ حلق کروا لے ۔ ”اِحرام میں خود بخود سارے بدن کے بال بھی جھڑ جائىں تو کفارہ نہىں ہے ۔ “(1) لیکن اگر ہاتھ لگانے ، بدن کھجانے یا وُضو کرنے سے بال جَھڑتے ہىں تو ان پر کفارہ ہے ۔ (2) لہٰذا کفارے سے بچنے کے لیے حلق کروا لے ، نہیں بھی کروایا تو بھی حرج نہیں ۔
حلق یا تقصیر کب واجب ہے ؟
اِحرام سے باہر ہونے کے لىے حلق ىا قصر دونوں مىں سے اىک واجب ہے ۔ (3)مَرد کے لیے حلق یعنی پورا سر مُنڈوانا افضل ہے (4)اور سر کے چوتھائى حصے کے کم از کم ایک ایک پورے کے برابر بال کاٹنا واجب ہے ۔ (5) قصر میں اگر زىادہ بال کٹے تو بھی حرج نہىں ہے ۔ اسلامى بہن کو سر مُنڈانا، حلق کروانا حرام ہے ، ان کے لىے قَصر ہى واجب ہے لہٰذا وہ قَصر ہی کروائے ۔ (6)
مَدَنی چینل دیکھتے ہوئے تسبیح پڑھنا
سُوال : کىا مَدَنى چىنل دىکھتے وقت تسبىح پڑھ سکتے ہىں؟ (SMS کے ذَریعے سُوال)
جواب : اگر شرعى مَسائل بىان ہو رہے ہوں تو اِس دَوران تسبىح پڑھنے سے توجہ بٹے گى ، تسبیح پڑھنا اور بىان سننا دونوں
________________________________
1 - المسلک المتقسط، باب الجنایات، فصل فی سقوط الشعر، ص۳۲۸ باب المدینه کراچی
2 - فتاویٰ ھندیة، کتاب المناسک، الباب الثامن فی الجنایات، الفصل الثالث فی حلق الشعر و قلم الاظفار، ۱ / ۲۴۳ ماخوذاً
3 - فتاویٰ رضویہ، ۱۰ / ۷۹۱
4 - بہارِ شریعت، ۱ / ۱۱۱۱، حصہ : ۶ مکتبۃ المدینہ باب المدینہ کراچی
5 - رفیق الحرمین، ص۶۰ مکتبۃ المدینہ باب المدینہ کراچی
6 - بہارِ شریعت، ۱ / ۱۱۱۱، حصہ : ۶