Brailvi Books

قسط 32:شُتُر مُرغ کے بارے میں دِلچسپ معلومات
5 - 20
 والے کے پاس ہے مثلاً رَقم تھی اور اس نے ابھی تک خرچ نہیں کی یا کھانے کی چیز تھی اور اس نے اب تک نہیں کھائی تو اب بھی زکوٰۃ کی نیت کر سکتے ہیں ۔ (1) 
”اللہ آپ کو اتنا رِزق دے کہ آپ سنبھال نہ سکیں“کہنا کیسا؟
سُوال : ہمارے ىہاں بڑى بوڑھىاں اکثر اِس طرح دُعا دىتى ہىں کہ”اللہپاک آپ کو اتنا رِزق عطا فرمائے کہ آپ سنبھال نہ سکىں“اِس طرح کی  دُعا دینا کیسا ہے ؟ (ضیاء کوٹ ، سیالکوٹ سے سُوال) 
جواب : ”اللہپاک آپ کو اتنا رِزق عطا فرمائے کہ آپ سنبھال نہ سکىں“یہ ایک مُبالغہ ہے ۔ اِس طرح دُعا دینے میں کوئى حرج نہىں ہے ۔ 
محمد کی جگہ ”M“ لکھنا کیسا ہے ؟ 
سُوال : کىا نامِ محمد  پورا لکھا جائے ىا انگلش مىں صرف اىم ”M“لکھ سکتے ہىں؟(SMS کے ذَریعے سُوال) 
جواب :  اُردو میں ”محمد “وہى عربى والے انداز میں لکھتے ہیں لہٰذا اسی طرح  لکھنا ہى مناسب ہے ۔ صِرف اىم ”M“ لکھنا شارٹ فارم ہے لہٰذا یہ  نہ لکھا جائے  ۔ اِسی طرح بعض ”Mohd“یا”Md“ بھى لکھتے ہىں حالانکہ پورا  لکھنے میں دىر کتنی لگتى ہے یا  کاغذ کتنا لگتا ہے ؟ بس سُستىاں ہىں ۔  
عورت کی آنکھ پھڑکنے سے شگون لینا کیسا؟
سُوال : جب عورت کى سىدھى یا اُلٹی آنکھ پھڑکے تو کىا ہوتا ہے ؟
جواب : (مَرد یا عورت کسی کی بھی ) سیدھی یا اُلٹی آنکھ پھڑکنے سے کچھ نہیں ہوتا  ۔ ىہ عوام کى باتیں ہیں  کہ اُلٹى آنکھ پھڑکنے مىں بدشگونى اور بُرى فال لىتے ہىں حالانکہ بُرى فال لىنا ناجائز ہے ۔ (2) مزید معلومات کے لیے مکتبۃُ المدینہ کی 128 صفحات پر مشتمل کتاب”بَدشگونى“  کا مُطالعہ کیجئے ۔  اِس کتاب میں اتنى معلومات ہیں کہ اسے پڑھنے کے بعد آپ کی آنکھىں کُھل 



________________________________
1 -     در مختار ، کتاب الزکوة، ۳ / ۲۲۲ دار المعرفة  بیروت 
2 -    بَدشگونی لینا حرام اور نیک فال یا اچھا شگون لینا مُسْتَحَب ہے ۔  (حدیقة ندیة، الخلق الخامس و العشرون، التطير و الطيرة، ۳ / ۱۷۵-۱۸۹ دار الکتب العلمیة بیروت)