Brailvi Books

قسط 32:شُتُر مُرغ کے بارے میں دِلچسپ معلومات
4 - 20
 پڑھنے کا سلسلہ اس وقت بھى ہوتا تھا ۔  دَرخت کے چِھلکوں، پتوں  اور  ہڈىوں پر لکھا جاتا تھا ، اونٹ کى ہڈى چوڑى ہوتى ہے اس پر بھی لکھا جاتا تھا ۔ پھر آہستہ آہستہ آسانىاں ہوتى چلى گئىں  اور  کاغذ کے شُعبے میں بھی ترقى ہوئی ۔  رہی بات تعظیم کی تو کاغذ کى تعظیم پہلے بھى ہوتی تھى اور اب بھى ہمیں کرنى چاہىے کىونکہ کاغذ پر قرآن و حدىث، شرعى مَسائِل اور اللہ پاک اور اس کے رَسولصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کے مُبارَک نام لکھے جاتے ہىں ۔ (1)جوکاغذ لکھنے کے لىے بناىا جاتا ہے اس کى تعظىم کرنی چاہیے ، ٹشو پىپر چونکہ لکھنے کے لىے نہىں بنایا جاتا اور نہ ہى وہ لکھنے کے لىے کارآمد ہے لہٰذا اس کى تعظىم بھی نہىں  ۔ (2)
مانگ کر مِسواک کرنا منع ہے 
سُوال :  اگر کسى کے پاس مِسواک نہ ہو، کىا وہ کسى سے مانگ کر مِسواک کر سکتا ہے ؟ 
جواب : حدىثِ پاک مىں دوسروں سے مِسواک مانگنے سے منع فرمایا گىا ہے ۔  چنانچہ حضرتِ سیِّدُنا عبدُاللہ بِن عباس رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُماسے رِواىت ہے کہ رَسولِ اکرم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم  نے اِرشاد فرماىا  : لوگوں سے مانگنے سے بچو، اگرچہ مِسواک ہى کىوں نہ ہو ۔ (3) ىعنى مِسواک مانگنا بھى منع ہے  بلکہ جب تک ضَرورى نہ ہو اس وقت تک سُوال سے بچنا چاہىے ۔ 
غُرَبا زکوٰۃ وصَدَقات نہ لیں تو انہیں کس طرح دیئے جائیں؟ 
سُوال :  کچھ لو گ  غرىب ہونے کے باوجود زکوٰۃ ، صَدَقات ىا گوشت وغىرہ لینے سے اِنکار کر دىتے ہىں، انہیں  یہ چیزیں کس طرح دی جائیں ؟ 
جواب : سفىد پوش آدمى زکوٰۃ لینے سے کَتراتا ہے لہٰذا اسے زکوٰۃ کہہ کر نہىں دینی چاہىے ، یہ بھی نہ کہیں کہ یہ زکوٰۃ نہیں ہے  بلکہ گِفٹ کہہ کر دے دىں یا مُنہ سے کچھ بھی نہ بولىں ۔  اگر کوئی حق دار ہے تو اسے  صَدَقہ ىا زکوٰة کہہ کر دىنا  ضَرورى بھی نہىں  ۔ (4) دِل میں زکوٰۃ کی نىت ہونا کافی ہے بلکہ اگر کسى کو زکوٰۃ دیتے وقت نىت نہىں تھى تو جب تک وہ چیز زکوٰۃ لینے



________________________________
1 -    فیضانِ سنت، باب فیضان بسم اللہ، ص۱۱۰ ماخوذاًمکتبۃ المدینہ باب المدینہ کراچی بحوالہ مفتی اعظم کی اِستقامت و کرامت ، ص ۳۲۴
2 -    رد المحتار، کتاب الطهارة، باب الانجاس، فصل فی الاستنجاء، ۱ / ۶۰۶-۶۰۷  ماخوذاً 
3 -    معجم کبير ، سعید بن جبار عن ابن عباس، ۱۱ / ۳۵۱، حديث : ۱۲۲۵۷ 
4 -    فتاویٰ  ھندية، کتاب الزکاة، الباب الاول فی تفسیرھا و صفتھا و شرائطھا، ۱ / ۱۷۱ دار الفکر بیروت