قرآنِ پاک تحفے میں دینا
سُوال : اگر کسى کو قرآنِ پاک تحفے میں دیا اور اس نے قرآنِ پاک مىں جو سجدے ہوتے ہىں وہ سجدے نہ کىے تو کىا وہ قرآنِ پاک کا تحفہ قبول ہو گا ىا نہىں؟
جواب : اگر قرآنِ کرىم کا نسخہ کسى کو تحفے مىں دىا تو ثواب ملے گا ۔ آىتِ سجدہ پڑھنے سننے کے جو بھى مَسائل ہىں ان کے مُطابق جب سجدہ کسى پر واجب ہو گا تب اسے سجدہ کرنا ہو گا ۔ اب جسے قرآنِ کرىم دىا گیا ، اگر وہ آیتِ سجدہ پڑھ یا سُن کر سجدہ نہىں کرتا تو ىہ اس کا مُعاملہ ہے ، اگر سجدہ واجب ہونے کے باوجود نہىں کرے گا تو وہ گناہ گار ہو گا ۔ نیز یہ بھی ممکن ہے کہ جسے قرآنِ کریم کا نسخہ تحفے میں دیا گیا اُسے پڑھنا ہی نہ آتا ہو ۔ بہرحال ایسے شخص کو بھى قرآنِ کریم تحفہ دىنے مىں کوئى حرج نہىں ہے ۔
سجدۂ تلاوت نہ کرنے کی صورت میں اِیصالِ ثواب ہو جائے گا؟
سُوال : اگر کسى نے پورا قرآنِ پاک پڑھا لیکن اس نے سجدۂ تلاوت نہىں کىے تو کىا قرآنِ پاک پڑھنے کا ثواب کسى کو تحفے مىں دے سکتا ہے ؟ (رُکن ِ شُورىٰ کا سُوال)
جواب : قرآنِ پاک پڑھنے والے پر جو سجدے واجب ہوئے تھے ، وہ اب بھی باقى ہیں ۔ ان کو ادا کرنے کا وقت عمر بھر ہے ۔ اگر سجدے کبھى بھى نہ کرے گا تو گناہ گار ہو گا ۔ (1)بہرحال اىسى کوئى رِواىت نہىں پڑھى کہ جب تک سجدے نہ کىے جائیں تو اس کو تلاوت کا ثواب نہىں ملے گا لہٰذا جب اس کو ثواب ملے گا تو اِىصالِ ثواب بھى کر سکتا ہے ۔
کاغذ کا اَدَب اور پیداوار؟
سُوال : پہلے کے دور مىں کاغذ کى پیداوار کس طرح کى جاتى تھى جبکہ اُس وقت اتنى ٹىکنالوجى بھى نہىں تھى؟نیز اُس وقت لوگ کاغذ کى تعظىم بھى کىا کرتے تھے تو کىا ہمىں بھى کاغذ کى تعظیم کرنى چاہىے ؟
جواب : شروع مىں تو بہت سارى چىزوں کی پیداوار مىں کافى دُشوارىاں تھىں ۔ کاغذ پہلے کے دور میں تھا ہى نہىں مگر لکھنے
________________________________
1 - رد المحتار، کتاب الصلاة، باب سجودة التلاوة، ۲ / ۷۰۳ ماخوذاً دار المعرفة بیروت