شُتُر مُرغ کے بارے میں دِلچسپ معلومات
شُتُر مُرغ (Ostrich)سب سے بڑا پرندہ ہے اور دُنىا مىں جتنے پرندے پائے جاتے ہىں ان مىں سب سے قدآور ہے یعنی اس کی Height(اونچائی)سب سے زیادہ ہے ۔ عام طور پر شُتُر مُرغ کاقد چھ سے آٹھ فٹ ہوتا ہے ۔ اس کى لمبائى مىں نُماىاں حصہ اِس کى گردن اورٹانگوں کا ہے ۔ عموماً اس کا وزن 200سے 300 پاؤنڈ ىا 100سے 150 کلو گرام ہوتا ہے ۔ اس کے بازو ىا پنکھ کمزور ہوتے ہىں ۔ وزن دار بدن ہونے کى وجہ سے ىہ پرندہ ہونے کے باوجود اُڑ نہىں سکتا ۔ قدرت نے اسے بہت مَضبوط ٹانگىں عطا کى ہىں جن سے ىہ بہت تىز دوڑ سکتا ہے ۔ اِس کى عمومی رَفتار 30 سے 35 مىل فى گھنٹہ ہے ىعنى دو مِنَٹ مىں تقریباً اىک کلو مىٹر تک دوڑ لىتا ہے ۔ شُتُر مُرغ کى مادہ (یعنیFemale )اىک وقت مىں 10 سے 12 انڈے دىتى ہے ۔ اىک انڈے کا وزن تقرىباً تىن پونڈ ىعنى تقرىباً ڈىڑھ کلو ہوتا ہے ، ڈىڑھ کلو کا شُتُر مُرغ کا یہ انڈا دُنىا مىں موجود تمام پرندوں کے انڈوں مىں سب سے بڑا اور وزنى ہوتا ہے ۔ شُتُر مُرغ کا گوشت بے پناہ فوائد کا حامِل ہے ۔ ڈپریشن اور پٹھوں مىں دَرد کى شکاىت کرنے والے اَفراد شُتُر مُرغ کے وٹامن B.2 سے بھرپور فائدہ اُٹھا سکتے ہىں ۔ شُتُر مُرغ کا گوشت کھانے سے موٹاپا کم ہوتا ہے ۔ اِس کى چربى بچوں کے لىے فائدہ مند ہونے کے عِلاوہ مختلف دَواؤں مىں بھى اِستعمال ہوتی ہے ۔ طِبّى ماہرىن کا کہنا ہے کہ اىسے بچے جن کى پىدائش کے وقت ہڈىاں کمزور ہوں اوروہ چلنے مىں دُشوارى محسوس کرتے ہوں اگر شُتُر مُرغ کى چربى سے ان کے ہاتھ پاؤں کى مالش کى جائے تو ان کى ىہ کمزورى دُور ہو سکتى ہے اور وہ جلد چلنا پھرنا شروع کر سکتے ہىں ۔
مسلمان کو شیطان کہنا کیسا؟
سُوال : کسى کو شىطان کہنا کىسا ہے ؟
جواب : کسى کوشىطان کہنے سے مُراد ىہ نہىں ہوتا کہ وہ واقعی شىطان ہے ، شرارتى کو بھى شىطان بولتے ہىں ۔ کسی مسلمان کو شیطان کہنے میں اس کی توہىن ہے ، اُس کا دِل دُکھے گا لہٰذا اِس سے بچنا چاہیے ورنہ بولنے والا گناہ گار ہو گا ۔ (1)
________________________________
1 - فتاویٰ رضویہ ، ۱۳ / ۶۵۶ ماخوذاً رضا فاؤنڈیشن مرکز الاولیا لاہور