Brailvi Books

قسط 32:شُتُر مُرغ کے بارے میں دِلچسپ معلومات
18 - 20
جوان ہے تو اِس طرح جواب دے کہ وہ نہ سُنے ، مَرد کو چھىنک آئى اور عورت نے جواب دىا اگر جوان ہے تو مَرد اس کا جواب اپنے دِل مىں دے اور  بوڑھى ہے تو زور سے جواب دے سکتا ہے ۔ (1)اِسی میں صفحہ 461 پر ہے : مَرد اور عورت کى مُلاقات ہو تو مَرد عورت کو سلام کرے اور اگر عورت اَجنبىہ نے  ىعنى نامحرم عورت نے مَرد کو سلام کىا اور وہ بوڑھى ہو تو اِس طرح جواب دے کہ وہ بھى سُنے اور وہ  جوان ہو تو اِس طرح جواب دے کہ وہ نہ سُنے ۔ (2) 
رات کو عبادت کرنے میں ڈر لگتا ہو تو کیا کیا جائے ؟ 
سُوال : اگر رات کو عبادت کرنے میں ڈر لگے اور  وَسوسے آئیں تو عبادت کی جائے یا نہیں؟
جواب : اللہ پاک تو فیق دے تو  رات میں عبادت کرنی چاہیے ۔  رہا خوف کا مُعاملہ تو خوف دُور کرنے کے اَسباب اِختیار کیے جائیں مثلاً زیرو کا بلب جَلانے میں خوف آتاہے تو بڑا بلب جَلا لیا جائے تاکہ مزید  روشنی ہو جائے ، تنہائی میں ڈر لگتا ہے تو  دِیگر گھر والوں کی موجودگی میں عبادت کی جائے ۔ یُوں ہی اگر تنہائی میں نماز پڑھنے کی وجہ سے خوف آتا ہے تو ایسی جگہ نماز پڑھی جائے  جہاں گھر والے سو رہے ہوں  یا صحن میں نماز پڑھنے کی ترکیب کر لی جائے  یا  کوئی بھی ایسی صورت اِختیار کی جائے  جس سے خوف جاتا رہے ۔ ہاں!ایسا خوف جو ہلاک کر دے یا Mind Fail  کر دے (یعنی ایسا خوف جس کے سبب دماغ کام کرنا  چھوڑ دے ) یا اس سے گھبراہٹ کا مَرض ہو جائے تو اِس سے بچنا  چاہیے ۔  ورنہ معمولی خوف تو بعض اوقات آدمی کو ہوتا ہی ہے جیسے بجلی چلی جائے یا کسی کے چیخنے کی آواز سُن لے تو آدمی ڈر جاتا ہے یہ الگ صورت ہے جو کبھی کبھار پیش آتی ہے ۔  بہرحال بیان کردہ مشوروں پر عمل کر کے دیکھیں اللہ پاک نے چاہا تو آسانی ہو گی ۔ نیز جب ڈر لگے تو ”یَا رَؤُوْفُ“ کا تھوڑی دیر وِرد کر کے پھر  عبادت کی جائے ۔  
کیا کوئی اِنسان خواب میں جَنَّت دیکھ سکتا ہے ؟
سُوال : کیا کوئی اِنسان خواب میں جَنَّت دیکھ سکتا ہے ؟



________________________________
1 -     فتاویٰ ھندیة، کتاب الکراھیة، الباب السابع فی السلام و تشمیت العاطس، ۵ / ۳۲۶  
2 -    فتاویٰ خانیة، کتاب الحظر والاباحة، فصل فی التسبیح و التسليم...الخ، ۲ / ۳۷۷  پشاور