Brailvi Books

قسط 32:شُتُر مُرغ کے بارے میں دِلچسپ معلومات
15 - 20
  کوئی جھىنگا کھائے تو گناہ نہىں مگر اسے کھانے سے بچے تو اچھا ہے ۔  
ہر وقت غُصّے میں رہنے کا علاج
سُوال :  مىں ہر وقت غصے مىں رہتا ہوں اِس کا کوئی  حل بتا دیجیے  ۔ 
جواب : اِس کا حل ىہ ہے کہ آپ  کسى طرح اپنے آپ کو یہ  بُھلا دىجیے کہ ” مىں ہر وقت غُصّے مىں رہتا ہوں ۔ “کیا ىہ سُوال کرتے وقت بھى آپ  غصے مىں تھے ؟جب آپ برىانى کھاتے ہىں  تو کىا اُس وقت بھی   غصے مىں ہوتے ہىں؟جب آپ کہىں دعوتِ ولىمہ مىں جاتے ہىں تو کىا آپ کو غصہ چڑھا ہوتا ہے ؟جب آپ کا بچہ مسکراتا ہوا” اَبُو ، اَبُو “کہہ کر آپ سے  لپٹتا ہے تو کیا آپ اُسے غصے مىں اُٹھا کر زمین پر  پٹخ دىتے ہىں ؟ہر وقت غصے مىں کوئى بھی نہىں ہوتا لہٰذا اگر آپ اپنے ذہن سے یہ نکال دىں گے  کہ مىں ہر وقت غصے مىں ہوتا ہوں تو اِنْ شَآءَ اللّٰہ آپ کا غصہ ختم ہو جائے گا  ۔ ىہ ایک نفسىاتى اثر ہوتا ہے ، بعض لوگ  یہ بولتے بولتے غصے میں بھر جاتے ہیں کہ مىرا غُصہ خراب ہے لہٰذامىرے سے زىادہ چَڑ بڑ نہىں کرنا ۔  بڑى عمر والوں کے بارے میں  تو مشہورہے کہ وہ غُصّہ زیادہ کرتے ہىں اور بات بات پر غصہ ہو جاتے ہىں مگر اَلْحَمْدُ لِلّٰہ اللہ پاک  کى رحمت ہے کہ   مجھے غصہ بہت کم آتا ہے اور مىرا یہ ذہن بھی  بنا ہوا ہے کہ مجھے غصہ کم آتا ہے ۔  جس دِن خُدا نخواستہ  شىطان نے میرے ذہن میں یہ بٹھا دىا کہ اب تُو بڈھا ہو گىا ہے ، ٹر ٹر بہت کرتا ہے اور جب دىکھو غصے مىں رہتا  ہے اور لوگوں کو جھاڑ دىتا ہے تواس دِن سے مىں جھاڑنا شروع کر دوں گا اور میرا  غصہ بڑھنا شروع ہو جائے گا ۔ غصہ تو اىک دن کے بچے کو بھى آتا ہے لىکن اَلْحَمْدُ لِلّٰہ  مجھے کم آتا ہے اور جب  آتا ہے تو اس کا اِظہار کم ہوتا ہے ۔  جب  کبھی مجھے غُصہ  آتا ہے تو میں  کوشش کرتا ہوں کہ اس کو قابو کر لوں کیونکہ اگر غصے میں کسی کا  دِل دُکھ گیا تو  گناہ مىں پڑ جاؤں گا ۔ یاد رکھیے ! غُصّے مىں گناہوں کے  صُدور کا اِمکان بہت ہوتا ہے اس لیے غُصّے  کو کنٹرول کرلىا جائے اور بندہ چُپ ہوجائے یا غُصّے کا علاج اس طرح کرے کہ اَعُوْذُ بِاللہِ  مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم پڑھ لے ، اگر کھڑا ہے تو بىٹھ جائے ، بىٹھا ہے تو  لىٹ جائے اور زمىن سے چمٹ جائے یا وُضو کر لے اِنْ شَآءَ اللّٰہ  غُصّہ چلا جائے گا ۔ جب بھی غُصّہ آئے تو  کوشش کرىں کہ آپ غُصّے مىں کچھ نہ بولیں بھلے  سامنے والے آپ پر ہنس رہے ہوں کیونکہ جب غُصّے مىں بندہ  بولتا ہے تو  اُسے  کچھ سُوجھتا نہىں اور  کىا سے کیا