Brailvi Books

قسط 32:شُتُر مُرغ کے بارے میں دِلچسپ معلومات
13 - 20
نہیں ہے  بلکہ کمال تو یہ ہے کہ کوئی  ہمارے ساتھ اچھا سلوک کرے یا  نہ کرے ہم آگے  بڑھ کر اُس کے ساتھ  اچھا سلوک کرىں ۔ اِس طرح اچھا سلوک  کرنے میں بہت بڑا ثواب بھی ہے کىونکہ ایسا کرنے میں  نفس  کى بڑ ى کاٹ ہے  ۔ آپ دعوتِ اسلامى مىں ہوں ىا نہ ہوں سب کو آپس میں  شىر و شکر رہنا چاہىے کیونکہ یہ  مسئلہ صِرف دعوتِ اسلامى والوں کے لىے نہىں ہے بلکہ جو بھی مسلمان ہیں  سب کے سب ىہ ذہن بنا لىں کہ رِشتہ دارى توڑنا حرام ہے اور جوڑنا واجب ہے ، اگر رِشتہ داری نہىں جوڑىں گے تو گناہ گار ہوں  گے ۔ فی زمانہ کسى کى خالہ سے بگڑى ہوئی  ہے تو  کوئى ماموں سے خواہ مخواہ رُوٹھ کر بىٹھا ہوا ہے تو کسی کی  بىوى بِلا اِجازتِ شرعى شوہر سے رُوٹھ کر گھر پر آ کر بىٹھی  ہوئی  ہے ۔  یا د رہے !جو عورتیں اِس طرح رُوٹھ کر  گھر پر آ کر بىٹھ جاتى ہىں ىہ جائز نہیں ہے ، انہیں ایسا نہیں کرنا چاہیے ۔ ہر ایک کو اپنا یہ ذہن بنانا چاہیے کہ ہمیں جوڑ پیدا کرنا ہے  ۔ مولانا رُومرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہِ  فرماتے ہیں :    
تو برائے وصل کردن آمدی
              نے برائے فصل کردن آمدی	(مثنوی شریف )
”یعنی تو جوڑ پىدا کرنے کے لىے آىا ہے  تو ڑ پىدا کرنے کے لىے نہىں آىا ۔ “صِلۂ رحمی سے متعلق مکتبۃُ المدینہ نے  ایک بہت  پیارا  مَدَنی رِسالہ بنام”ہاتھوں ہاتھ پُھوپھی سے صُلح کر لی“شائع کیا ہے ، اِس میں صِلۂ رحمی سے متعلق مَسائل اور پُھوپھی سے جا کر صلح کرنے والے ایک بھتیجے  کی بڑی پیاری اور دِلچسپ حکایت موجود ہے اِس کا مُطالعہ کیجیے   ۔ (1)  
مچھلی کے فوائد اور اس کے شرعی اَحکام
سُوال : کون سى مچھلى کھانا جائز ہے ؟ نیز مچھلى کھانے  کے کىا فوائد ہىں؟
جواب : مچھلى حلال ہے اور مچھلى کے سِوا  درىا  کا ہر جانور حرام ہے ۔ (2)جو مچھلى طبعی موت مَر کر پانى میں اُلٹى تىر جائے وہ 



________________________________
1 -    یہ رسالہ شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنَّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرتِ علّامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادری رضوی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا تحریر کردہ ہے ۔ (شعبہ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ)
2 -    فتاویٰ ھندیة، کتاب الذبائح، الباب الثانی فی بیان مایؤکل من الحیوان ومالایؤکل، ۵ / ۲۸۹