نماز میں وَسوسوں کے سبب بھولنا
سُوال: مجھے نماز مىں بہت وَسوسے آتے ہىں ۔ نماز مىں سجدہ کرتا ہوں تو اىک سجدہ کر کے بھول جاتا ہوں۔اِس کا کوئی حَل بتا دیجئے۔
جواب:نماز مىں جس کو وَسوسے آتے ہوں تو اُسے چاہیے کہ نماز شروع کرنے سے پہلے اپنے بائىں کندھے کى طرف تىن بار تُھو تُھو کرے اور لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّةَ اِلَّا بِاللہِ الْعَلِىِّ الْعَظِیْم پڑھے۔ نماز مىں قىام ىعنى ہاتھ باندھ کر جب کھڑے ہوتے ہىں تو اس وقت جہاں سجدہ کرتے ہىں اس جگہ پر نظر رکھے، رُکوع مىں پاؤں پر ،سجدے مىں ناک پر اور اَلتَّحِیَّات مىں گود پر نظر رکھے اِنْ شَآءَاللّٰہ وَسوسے نہىں آئىں گے۔(1)یاد رہے کہ تُھو تُھو کرنے کا عمل دوسرے کى موجودگى مىں اِس طرح کرنا ہے کہ اسے سمجھ نہ پڑے ، ورنہ اسے دیکھ کر تعجب ہو گا نیز ہو سکتا ہے کہ وہ بحث بھی کرے لہٰذا اِحتىاط کى جائے ۔ (2)
سجدوں کی تعداد بُھول جائیں تو کیا کریں؟
اگر کوئی نماز میں بُھول جائے کہ اىک سجدہ کىا ہے یا دو سجدے؟ تو اِس موقع پر غالِب گمان جس طرف ہے اس پر عمل کیا جائے مثلاً اگر ظَنِّ غالِب ہو کہ مىں نے اىک ہى سجدہ کىا ہے تو اب دوسرا بھی کر لے۔ اگر ظَنِّ غالِب اِس طرف ہو کہ دو سجدے کر لىے ہىں تو دو قرار دے۔
اگر وُضو سے پہلے مِسواک کرنا بُھول جائیں تو کیا کریں؟
سُوال:اگر کوئى شخص وُضو سے پہلے مِسواک کرنا بُھول جائے تو کىا وہ نماز سے پہلے مِسواک کر سکتا ہے؟
جواب:جی ہاں ! اگر کوئى شخص وُضو سے پہلے مِسواک کرنا بُھول جائے تو وہ نماز سے پہلے مِسواک کر سکتا ہے۔
شادیوں میں پیسے لُٹانا کیسا ہے؟
سُوال: شادىوں مىں نوٹ لُٹائے جاتے ہىں ،اِس کے بارے مىں راہ نُمائى فرمادىجئے کہ نوٹ لُٹانا جائز ہے ىا نہىں؟
________________________________
1 - مِراۃ المناجیح ،۱/۸۹ ضیاء القرآن پبلی کیشنز مرکز الاولیا لاہور
2 - مزید معلومات حاصِل کرنے کے لیے شیخِ طریقت،امیرِ اہلسنَّت،بانیِ دعوتِ اسلامی حضرتِ علّامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادری رضوی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا رِسالہ” وَسوسے اور ان کا علاج“ کا مُطالعہ کیجیے ۔ (شعبہ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ)