تو وہ یہ مٹھائی کبھی بھی نہىں خرىدے گا۔ سکرین مىٹھا زہر ہے اور لوگ اسے پسند بھی نہیں کرتے۔اگر چىنى والى چىز ہے تو بتانے کى ضَرورت نہىں ہے کیونکہ سب کو معلوم ہوتا ہے کہ مٹھائی کو چىنى سے ہی مىٹھا کیا جاتا ہے، کوئی بھی اسے شہد سے مىٹھا نہىں کرتا۔ اگر کسی کو شہد کى مٹھائى کہہ کر دی حالانکہ وہ چىنى کى تھی تو جھوٹ بولنے کے سبب گناہ گار ہوگا البتہ واقعى شہد کى مٹھائی ہے تو اب کہنے مىں کوئى حرج نہىں ہے۔
میٹھے کے اِنسانی صحت پر مُضِر اَثرات
سُوال:اِنسانى صحت کے لىے شکر اور سکرىن کے کىا مضر اَثرات ہىں؟ (1)
جواب:مٹھاس کى ایک حَد تک اِنسان کے جسم کو ضَرورت رہتى ہے لىکن ہر چىز Limited(یعنی محدود) ہے۔اگر Unlimited (یعنی غیر محدود) ہو گى تو نقصان کرے گى۔ محدود مٹھاس بھی سفىد چىنى کے ذَرىعے حاصِل نہ کى جائے کیونکہ سفىد چىنى کے متعلق کہا جاتا ہے کہ یہ نقصان دہ ہے۔ سفىد چىنى کے مُضِر اَثرات میں سے بَدن کا موٹا ہونا ، شوگر ہو جانا بھی ہے۔ جو لوگ بہت تیز میٹھی چائے پىتے ہىں ،یُوں ہی گھروں مىں جو مىٹھى ڈشىں پکتى ہىں تو ان مىں بھی بہت زیادہ چىنى ڈالتے ہىں تو اىسے لوگوں کا شوگر کے مَرض سے بچنا بڑا مشکل ہوتا ہے اور جس کو شوگر ڈکلىئر ہو جاتی ہے تو اس کى زندگى تلخ،کڑوى اور بَدمزہ ہوجاتى ہے۔ گویا اس نے اپنے حصے کی شوگرجلدى جلدى کھا کر اپنا خون مىٹھا کر لىا۔اس لىے میٹھے کو جلدی جلدى کھا کر ختم کرنے کے بجائے تھوڑا تھوڑا اِستعمال کرکے زندگى کے آخر مىں پورا کرنا چاہىے۔
سفید چینی کے بجائے گڑ اِستعمال کیجیے
اب بَراؤن شوگر آئی ہے جس کے متعلق یہ کہا جاتا ہے کہ یہ نقصان دہ نہىں ہے لىکن ایسا ہونا مشکل نظر آتا ہے ۔ اب خُدا جانے بَراؤن شوگر اصل میں بھی ہے ىا اِسی وائٹ شوگر کو بَراؤن کلر ڈال کر بَراؤن شوگر بنا کر مہنگے داموں بىچ رہے ہیں۔ ممکن ہو تو گڑ اِستعمال کیجیے کیونکہ گڑ صحت کے لىے مفىد ہے۔اگر اسے Limit(یعنی حَد) کے اندر اِستعمال کیا جائے تو اس کے کافى فوائد ہىں لیکن شوگر کے مَرىض کے لىے گُڑ بھى نقصان دہ ہے۔چائے بھى بہت سے لوگ گُڑ کى پىتے
________________________________
1 - یہ سُوال شعبہ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ کی طرف سے قائم کیا گیا ہے جبکہ جواب امیر اہلسنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا عطا فرمودہ ہی ہے ۔ (شعبہ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ)